Book Name:Susti-o-Kahili Say Nijat Kasay Milay

جائیں گے ، دماغ کھولے گا ، گوشت پوست سب جھڑ جائے گا ، ان عذابات سے خود کو ڈرائیے ، جس کام میں آپ کا نفس سُستی دکھاتا ہے ، خاص اُس کام کے فضائل پڑھیئے ، وہ کام نہ کرنے کے نقصانات کا مطالعہ کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ! ذِہْن بن جائے گا اور سستی سے جان چھوٹے گی۔

مدنی مشورہ : قرآنِ کریم میں ، اَحادِیث میں جَنَّت کا تَذْکِرہ ہے ، بہارِ شریعت کے پہلے حِصَّے میں جَنَّت اور دوزَخ کا بیان ہے ، ان کا مُطَالعہ کیجئے ، صِرَاط الجنان پڑھیئے ، مکتبۃ المدینہ کی کُتُب : جہنّم میں لے جانے والے اَعْمَال ، جَنَّت میں لے جانے والے اَعْمَال اس کے عِلاوہ شیخ طریقت ، امیر اہلسنت ، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  کے کُتُب و رَسائِل پڑھیئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(5) : بہانے خوری سے بچئے

یاد رکھئے! نفس کی مِثَال بچے جیسی ہے ، آپ نے دیکھا ہو گا؛ بچے عُمُوماً مشقت سے بچنے کےراستےنکالتے ہیں ، بچے زیادہ دُور کی نہیں سوچتے ، کس کام میں فائِدہ ہے ، کس میں نقصان ہے ، اس کی فِکْر عموماً بچوں کو نہیں ہوتی ، بچوں کی عادَت ہوتی ہے کہ جس کام کو دِل نہ چاہ رہا ہو اس سے بچنے کے لئے حیلے بہانے تلاش کرتے ہیں ، نفس کی بھی یہی حالت ہے ، نفس فوری فوائد کو دیکھتا ہے اور کام نہ کرنے کے بہانے نکالتا ہے ، سُستی مِٹانے کے لئےنفس کی اس چال کو ناکام بنائیے۔ کام نہ کرنے کے بہانے مت سوچئے بلکہ کام کرنے کی راہیں نکالئے اور کام نہ کرنے پر کبھی بھی خود کو تسلی مت دیجئے ، ایک مِثَال ہے : آپ گھر بیٹھے تھے ، مسجد میں اذان ہوئی ، آپ نے خود کو آمادہ کیا اور نماز کے لئے چل پڑے ، ابھی