Book Name:Susti-o-Kahili Say Nijat Kasay Milay

سُستی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ * باوُضو رہا کیجئے * ہمیشہ ہدف بنا کر کام کیجئے *  زِندگی کا ایک مقصد بنائیے اور ہمیشہ اپنے مقصد پر نگاہ رکھئے۔

(9) : صبح کی روٹین درست کیجئے

اللہ کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے دُعا کی : اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِاُمَّتِی فِی بَکُوْرِہَا یا اللہ پاک! میری اُمَّت کے صبح کے وقت میں برکت عطا فرما۔ ([1])

الحمد للہ! صبح کے وقت کاموں میں بہت برکت ہوتی ہے۔ اے عاشقانِ رسول! اپنی صبح کی روٹین درست کیجئے! اِنْ شآءَ اللہ! سارا دِن چست رہیں گے۔ حضرت اَبُو ہُرَیرہ  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سے روایت ہے ، محنت پسند نبی ، مکی مدنی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : جب تم سوتے ہو تو شیطان گدی میں 3 گِرْہَیں لگا دیتا ہے ، جب بندہ اُٹھتا ہے ، اللہ پاک کا ذِکْر کرتا ہے تو ایک گِرَہ کھل جاتی ہے ، پھر وُضُو کرتا ہے تو دوسری گِرَہ کھل جاتی ہے ، پھر نماز پڑھتا ہے تو تیسری گِرَہ کھل جاتی ہے اور انسان خوش دِل ، پاک نفس صبح کرتا ہے ، اگر ایسا نہ کرے (یعنی ذِکْرُ اللہ نہ کرے ، وُضُو نہ کرے ، نماز نہ پڑھے) تو پلید نفس اور سست صبح کرتا ہے۔ ([2])

(10) : محاسبہ کی عادت بنائیے

آخری طریقہ جس کو اپنا کر ہم دُنیا اور آخرت کے بےشُمار فائدے حاصِل کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عَطا کردہ نیک اعمال کے مطابق عمل کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینا اپنی زِنْدَگی کا لازمی حِصّہ بنا لیں ، اگر ہم صِرف روزانہ  اپنے اعمال کا جائزہ لینے ہی کی عادَت اپنا لیں اوراپناجائزہ لیں کہ آج میں نے کیا کِیَا اور کیا نہ کر پایا تو اِنْ


 

 



[1]...اِبْنِ ماجَہ ، کتاب : تجارت ، صفحہ : 357 ، حدیث : 2236۔

[2]...مُسْلِم ، کتاب : نمازِ مُسَافِر ، صفحہ : 282 ، حدیث : 776۔