Book Name:Susti-o-Kahili Say Nijat Kasay Milay

کہ عمومی حالت میں اتنی نیند ضروری ہے ، اگر آپ نیند پوری نہیں لیں گے تو بھی سست ہو جائیں گے۔ 8 گھنٹے نکالنے کے بعد آپ کے پاس کل 16 گھنٹے باقِی بچے ، فرض کیجئے آپ کے پاس 8 کام ہیں ، ہر کام پر 2 گھنٹے وقت لگے گا تو آپ 16 گھنٹے میں 8 کام ہی کیجئے ، ان میں سے ایک بھی کام مت چھوڑئیے لیکن ان 8 کاموں کو 8 ہی رکھئے ، جیسے ہی آپ مزید کام اپنے سَر لیں گے حالانکہ آپ کے پاس مزید  کام کرنے کے لئے کوئی خالی وقت نہیں تو آپ سست پڑ جائیں گے ، نتیجۃً آپ کے 8 کام بھی متاثر ہو جائیں گے۔ لہٰذا ہمیشہ اپنے اُوپَر اتنا ہی بوجھ ڈالئے جتنا آپ اُٹھا سکتے ہیں ، زیادہ ڈالیں گے تو سست پڑ جائیں گے۔ صدیقہ بنتِ صدیق ، اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ ، طاہِرہ رَضِیَ اللہ عنہا سے پوچھا گیا : ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشِمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کس کام کو زیادہ پسند فرماتے تھے؟ فرمایا : مَا دِیْمَ عَلَیْہِ وَ اِنْ قَلَّ وہ کام جو استقامت کے ساتھ کیا جائے خواہ تھوڑا ہو۔ ([1])

(4) : نَفْسِ اَمَّارہ کی 2 کمزوریاں

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے نفس کی 2 بڑی کمزوریاں ہیں؛ (1) : نفس لالچی ہوتا ہے ، تجربہ کر لیجئے ، نفس کو جس چیز میں اپنا فائدہ نظر آئے ، وہ کام یہ بھاگ کے کر لیتا ہے۔ (2) : نفس کی دوسری بڑی کمزوری ہے کہ نفس ڈرتا بہت ہے ، کسی بڑے ہال میں لوگ بیٹھے ہوں ، کوئی آ کر کہہ دے کہ یہ چھت گِرنے والی ہے جلدی یہاں سے نکل جائیے تو سست سے سست بندہ بھی بھاگ کر وہاں سے نکلنے کی کوشش کرے  گا۔

اگر آپ سُستی ختم کرنا چاہتے ہیں تو نفس کی ان دونوں کمزوریوں کا فائدہ اُٹھائیے :


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب الادب ، باب : 73 ، صفحہ : 664 ، حدیث : 2856۔