Book Name:Susti-o-Kahili Say Nijat Kasay Milay

زِندگی ، ہم نے اسی مختصر زِندگی میں پچاس ہزار سالہ دِن کے لئے تیاری کرنی ہے ، بھلا ہمارے پاس وقت کہاں سے ہو گا ، ہمارا ایک ایک منٹ قیمتی ہے ، ایک ایک سانس قیمتی ہے ، ہم فارِغ کیسے ہو سکتے ہیں؟ اللہ پاک قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ(۶)  (پارہ30 ، سورۃالانشقاق : 6)

ترجمہ کنز الایمان : اے آدمی بے شک تجھے اپنے رب کی طرف یقینی دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا ۔

غور کیجئے! ہماری ہر سانس ہمیں موت کے قریب کر رہی ہے ، ہمارے حِسَاب کا دِن قریب سے قریب آرہا ہے ، ہمارے پاس پہلے ہی وقت بہت کم ہے ، مزید فارِغ رِہ کر ہم خود کو تباہ کیسے کر سکتے ہیں؟ اعلیٰ حضرت کے والِد ، مولانا نقی علی خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نقل کرتے ہیں : قاضِی شُرَیح  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کہیں سے گزر رہے تھے ، 2 آدمیوں کو فُضُول کام میں مَصْرُوف دیکھا ، فرمایا : اَلْفَارِغُ مَااُمِرَ بِہٰذَا فارِغ شخص کو اس کا حکم نہیں دیا گیا ، پھر آپ نے سورۂ اَلَمْ نَشْرَحْ کی آیت : 7 تِلاوت کی ، اللہ کریم فرماتا ہے :

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ(۷) (پارہ30 ، سورۃالم نشرح : 7)                         

ترجمہ کنز العرفان : تَو جب تم فارغ ہو تو خوب کوشش کرو

مطلب یہ ہے کہ جب ایک عِبَادت سے فارِغ ہو تو دوسری شروع کر دو اَور کسی وقت عِبَادت سے خالِی نہ رہو کہ تمہیں پیدا کرنے کا اَصْل مقصد عِبَادت ہی ہے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! سُستی بھگائیے ، خود کو مَصْرُوف کیجئے ، اپنے 24 گھنٹوں کا جدول (Schedule) بنائیے ، اس میں ایک لمحہ بھی فارِغ نہ رکھئے ، اس میں نیند کا وَقت بھی رکھئے ، گھر والوں کو بھی ٹائِم دیجئے ، بچوں کے لئے بھی ٹائم رکھئے ، انہیں عِلْمِ دین سکھائیے ،


 

 



[1]...انوار جمال مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم ، صفحہ : 323۔