Book Name:Susti-o-Kahili Say Nijat Kasay Milay

تقاضاہے * نیکی کی دعوت دینا ایمان کا تقاضا ہے * برائی سےمنع کرنا ایمان کا تقاضا ہے * خیرخواہِی کرنا ایمان تقاضا ہے ، 2 چیزیں ایمان کے ان تقاضوں پر عمل سے روکتی ہیں :

(1) : سُستی                                     (2) : نفس کی خواہش۔

چونکہ صبر سُستی اور نفس کی خواہش کو دبا کر ایمان کے تقاضوں پر عمل کرنے میں مدد دَیتا ہے ، اس لئے فرمایا : صبر آدھا ایمان ہے۔ ([1])

سُستی کیا ہے؟

سُستی اَصْل میں رفتار کا وَصْف ہے ، ایک کام آپ گھنٹے میں کر سکتےہیں لیکن اس سے غفلت بَرَت کر ، تَن آسانی سے کام لیتے ہوئے ، اسے 2 ، 3 یا 4 گھنٹے میں پورا کرتے ہیں تو یہ سُستی ہے۔ کام کرنے کو دِل نہ کرنا ، آج کا کام بلاوجہ اگلے دِن پر ڈال دینا ، “ ابھی کرتا ہوں “ “ اچھا کرتا ہوں “ کہہ  کر کام کو ملتوی کر دینا ، یہ بھی سُستی ہی کا حِصّہ ہے۔

سُستی کے بعض طبی اسباب

سُستی بعض دفعہ جسمانی امراض کی وجہ سے ہوتی ہے۔ مثلاً * نیند پوری نہ ہو تو سُستی آتی ہے * ٹینشن ہو تو کام کی رفتار سست پڑ جاتی ہے * بلڈ پریشر لو (Low) ہو جائے * شوگر لیول لَو (Low) ہو جائے تب بھی سُستی آتی ہے *  جسم میں خون کی * وٹامن کی کمی ہو جائے * بالخصوص وٹامن ڈی کی کمی ہو تو جسم سست رہنے لگتا ہے * موسمی تبدیلی کا بھی ہمارے مزاج پربڑا اَثر پڑتا ہے ، سردی کے موسم میں عُمُوماً سُستی زیادہ آتی ہے۔ سُستی آنے کی ایسی کوئی وجہ ہو تو ڈاکٹر سے باقاعِدہ عِلاج کروانا چاہیے۔


 

 



[1]...فیض القدیر ، جلد : 4 ، صفحہ : 307 ، تحت الحدیث : 5130۔