Book Name:Sahabiyat Aur Deen Ki Khatir Qurbaniyan

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 72نیک اعمال نامی رسالہ ہمیں اسلاف کی یاد دلاتا اور دینی کاموں کو کرنے کی عظیم سعادت حاصل کرنے کا بھرپور ذہن عطا کرتا ہے ، چنانچہ نیک عمل نمبر20 ہے :

کیا آج آپ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اپنے نگران کے دئیے ہوئے شیڈول کےمطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے؟

                             اللہ پاک ہم سب کو نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ پابندی کے ساتھ دو گھنٹے دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

شکاری خود شکار ہو چلے

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!صَحَابِیّات طَیِّبَات  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُنّ  نے دین کی خاطِر جو تکالیف بَرْدَاشْت کیں بسا اَوقات ان کا یہ تکالیف سہنا دوسروں کے قبولِ اسلام کا سبب بھی بن گیا۔ چُنَانْچِہ

 مَرْوِی ہے کہ حضرت اُمِّ شریک رَضِیَاللّٰہُ  عَنْہا کے دل میں جب اسلام کی عَظَمَت نے بسیرا کیا تو آپ کو یہ فِکْر دامَن  گیر ہوئی کہ یہ خود تو نَجاتِ اُخْرَوِی پا جائیں گی مگر ان کی جاننے والیاں کہیں جہنّم کا ایندھن نہ بن جائیں۔ چُنَانْچِہ انہوں نے اپنی جاننے والیوں کو بھی جہنّم  کا ایندھن بننے سے بچانے کے لیے رات دن کوششیں شروع فرما دیں۔ آپ بڑی خاموشی اور اِسْتِقَامَت سے قریش کی خواتین تک نیکی کی دَعْوَت پہنچایا