Book Name:Sahabiyat Aur Deen Ki Khatir Qurbaniyan

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 28جنوری2020ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

عقیقے کی بقیہ سُنّتیں اور آداب

* لڑکے کے عقیقے میں دو بکرے اور لڑکی میں ایک بکری ذَبح   کی جائے یعنی لڑکے میں نَر جانور اور لڑکی میں مادَہ مُناسِب ہے۔ اور لڑکے کے عقیقے میں بکریاں اور لڑکی میں بکرا کیا جب بھی حَرَج نہیں۔ (بہار شریعت ، ۳ / ۳۵۷)* قربانی کے اُونٹ وغیرہ میں عقیقے کی شرکت ہوسکتی  ہے۔ * عقیقہ فرض یا واجب نہیں ہے صرف سُنّتِ مُسْتَحَبَّہ ہے ، (اگر گنجائش ہو تو ضرور کرنا چاہئے ، نہ کرے تو گناہ نہیں البتّہ عقیقے کے ثواب سے محرومی ہے) غریب آدمی کو ہر گز جائز نہیں کہ سُودی قرضہ لے کرعَقیقہ کرے۔ ( اسلامی زندگی ، ص ۲۷)* بچّہ اگر ساتویں دن سے پہلے ہی مرگیا تو اُس کا عقیقہ نہ کرنے سے کوئی اثر اُس کی شَفاعت وغیرہ پرنہیں کہ وہ وقتِ عَقیقہ آنے سے پہلے ہی گزر گیا۔ ہاں!جس بچّے نے عقیقے کا وَقْت پایا یعنی سات دن کا ہوگیا اوربِلا عُذر باوَصف ِ استِطاعت (یعنی طاقت ہونے کے باوُجُود) اُس کا عقیقہ نہ کیا اُس کے لیے یہ آیا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی شَفاعت نہ کرنے پائےگا۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۰ / ۵۹۶) * عقیقہ ولادت کے ساتویں روز سُنّت ہےاوریِہی افضل ہے ، ورنہ چودھویں ، ورنہ اکّیسویں دن۔