Book Name:Sahabiyat Aur Deen Ki Khatir Qurbaniyan

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!صحابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُنّ کی مَذْکُورہ بالا قُربانیوں سے ہمیں دَرْس حاصِل کرنا چاہیے ، آج دین کا ہم سے یہ تقاضا ہے : * کسی طرح ہم اس کی خاطِر وَقْت کی قُربانی دینے *  صِراطِ مستقیم پر چلنے * اپنے گھر والوں کو صِراطِ مستقیم پر چلانے والے* دُنْیَوی فُضُول رسم و رِواج کو قُربان کرنے والے*   گناہوں سے تعلق توڑنے والے *  اپنے غُرُور و تکبّر اور اَنا کا گلا گھونٹنے والے*  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے دینی مَاحَول سے وَابَسْتہ ہو کر اپنی آخِرَت کو سنوارنے کی فِکْر کرنے والے *  جھوٹ اور غیبت جیسی دیگر جہنّم میں لے جانے والی باتوں کے خِلاف جنگ کو جاری رکھنے والے اور *  حَسَد وغیرہ جیسے مُہْلِک گناہوں سے بچنے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

عقیقے کی سنتیں و  آداب

اےعاشقانِ رسول!آئیے!امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے “ غفلت “ سےعقیقے کی چند سنتیں اور آداب سُنتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہے : لڑکااپنےعقیقے میں گِروِی ہے ، ساتویں دن اُس کی طرف سے جانور ذَبح کیا جائے ، اُس کا نام رکھا جائے اور سرمُونڈا جائے۔ (تِرمِذی ، ۳ / ۱۷۷ ، حدیث : ۱۵۲۷)* گِروی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اُس سے پورا نفع (فائدہ)حاصِل نہ ہوگا جب تک عقیقہ نہ کیا جائے اور بعض(مُحَدِّثین) نے کہا : بچّے کی سلامتی اور اُس کی نَشو ونُما(پھلنا پھولنا)اور اُس میں اچّھے اَوصاف(یعنی عمدہ خوبیاں )ہونا