Book Name:Sahabiyat Aur Deen Ki Khatir Qurbaniyan

لَنْ  تَنَالُوا  الْبِرَّ  حَتّٰى  تُنْفِقُوْا  مِمَّا  تُحِبُّوْنَ  ﱟ   (پ۴ ، آل عمران : ۹۲)

ترجمۂ کنز العرفان : تم ہرگز بھلائی کو نہیں پا سکو گے جب تک راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز خرچ نہ کرو۔

                             تفسیر خازن میں اس آیت کی تفسیر  میں بھلائی سے مُراد “ تقویٰ “ اور “ فرمانبرداری ہے “ جبکہ خرچ کرنے کے بارے میں حضرت عبدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا نے فرمایا : یہاں خرچ کرنے میں واجب اور نفل تمام صدقات داخل ہیں۔ امام حسن بصری  رَحْمَۃُاللہِ عَلَیْہِ نے فرمایا : جو مال مسلمانوں کو محبوب ہو اسے رضائے الٰہی کے لیے خرچ کرنے والا اس آیت کی فضیلت میں داخل ہے خواہ وہ ایک کھجور ہی ہو۔ ([1])

مجھے شکر محبوب ہے

حضرت عمر بن عبدالعزیز رَضِیَ اللہُ عَنْہُ شکر کی بوریاں خرید کر صدقہ کرتے تھے۔ ان سے کہا گیا : اس کی قیمت صدقہ کیوں نہیں کردیتے؟انہوں نے فرمایا : شکر مجھے محبوب ہے ، میں چاہتا ہوں کہ اللہ پاک کی  راہ میں اپنی پیاری چیز خرچ کروں۔ ([2])

شعبہ المدینہ لائبریری

                             سُبْحٰنَ اللہ!ہمارے بزرگوں کا جذبہ مرحبا !اپنی پسند کی چیزیں صدقہ و خیرات کرنے میں کس قدر پیش پیش رہتے تھے مگر آج ہم یا تو صدقہ و خیرات کرتے ہی نہیں ، اور اگر کرتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ وہ چیز بطور صدقہ دے دی جائے جو اضافی ہے یا ہمیں پسند نہیں یا سرے سے قابلِ استعمال ہی نہیں ۔ کاش! ہمیں بھی ان 


 

 



[1]   تفسیر خازن ، پ۴ ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۹۲ ، ۱ / ۲۷۲

[2]    تفسیر مدارک ، پ۴ ،  اٰل  عمران ، تحت الآیۃ : ۹۲ ، ص۱۷۲