Book Name:Sahabiyat Aur Deen Ki Khatir Qurbaniyan
(فتاویٰ رضویہ ، ۲۰ / ۵۸۶)* عقیقے کا جانور اُنھی شرائط کے ساتھ ہونا چاہیے جیسا قربانی کے لیے ہوتا ہے۔ اُس کا گوشت فُقَرا(فقیروں) اور عزیز و اَقارِب(رشتے داروں) دوست و اَحباب کو کچّا تقسیم کر دیا جائے یا پکا کر دیا جائے یا اُن کو بطورِ ضِیافت و دعوت کِھلایا جائے یہ سب صورَتیں جائز ہیں۔ (بہارِ شریعت ، ۳ / ۳۵۷) * اگر ساتویں دن نہ کرسکیں تو جب چاہیں کرسکتے ہیں ، سنّت ادا ہوجائے گی۔ (بہارِ شریعت ، ۳ / ۳۵۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کے حلقوں میں اس بارشیڈول کے مطابق “ انگوٹھے چومتے وَقْت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہِ0
قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ یَا رَسُوْلَ اللہِ0
اَللّٰہُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَ الْبَصَرِ0
ترجمہ : اے اللہ پاک کے رسول( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )!آپ پر اللہ پاک رحمت ِ کاملہ نازل فرمائے ، یارسولَاللہ( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )!آپ میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں۔ الٰہی! مجھے سُننے اور دیکھنے(کی قوت سے) فائدہ اٹھانے والا کر ۔ (خزینۂ رحمت ، ص۹۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا