Book Name:Sahabiyat Aur Deen Ki Khatir Qurbaniyan

جیسا جذبہ نصیب ہوجائے ، اللہ کریم ہمارے حال پر کرم فرمائے ، ہمیں اپنی پسندیدہ چیزیں راہِ خدا میں دینے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے  راہِ خدا میں اپنی پسند کی چیزیں خرچ کرنے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیابھرمیں نیکی  کی دعوت کی دُھومیں مچانے کے لئے80شعبہ جات میں دِینِ متین کا کام کررہی ہے ، اِنہی میں ایک’’شعبہ المدینہ لائبریری‘‘بھی ہے ، اس شعبے کے تحت دینی مراکز فیضانِ مدینہ (عینِ مسجد کے علاوہ کسی اورمقام)میں “ المدینہ لائبریری “ کے نام سے ایک اسلامی کتب خانہ قائم کیا جاتا ہے جس میں مخصوص اوقات میں مُطالعہ کرنے کے لئے خُوشگوار  ماحول ، آڈیو ، ویڈیو بیانات ، مَدَنی مذاکرے سُننے اور مَدَنی چینل دیکھنے کے لئے کمپیوٹرز (Computers)وغیرہ کا اہتمام ہوتا ہے۔ “ المدینہ لائبریری “ میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور اسلامک ریسرچ سینٹر کے تحریر کردہ مختلف مَوضُوعات پر مُشتمِل کُتُب و رَسائِل رکھے جاتے ہیں۔ اللہکریم “ شعبہ المدینہ لائبریری “ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

باپ ، بھائی اور شوہر کی قربانی

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم اسلام کی خاطر صحابیات کی قربانیوں سے متعلق سن رہے تھے کہ دین کو  ضرورت پڑنے پر کس کس انداز میں ان