Book Name:Sahabiyat Aur Deen Ki Khatir Qurbaniyan

کر کے پانی ان کے جِسْم  میں گیا تو ان کی جان میں جان آگئی اور پھر وہ ڈول سارے کا سارا ہی ان کے حوالے کر دیا گیا ، انہوں نے خوب سیر ہو کر پیا اور باقی پانی اپنے جِسْم اور کپڑوں پر اُنڈیل لیا۔ جب وہ لوگ آئے ، ان پرپانی کا اَثَر پایا اور انہیں اَچّھی حَالَت میں دیکھا تو پوچھنے لگے : کیا تم نے کھل کر ہمارے مشکیزوں سے پانی پیا ہے؟انہوں نے اِنْکَار کرتے ہوئے جب انہیں اَصْل مَاجْرا بتایا تو انہیں قطعاً یقین نہ آیا ، البتہ! کہنے لگے : اگر تم سچی ہو تو پھر تمہارا دین ہمارے دین سے بہتر ہے۔ لہٰذا جب انہوں نے اپنے مشکیزوں کو دیکھا اور انہیں ایسے ہی پایا جیسے انہوں نے چھوڑے تھے تو وہ سب مسلمان ہوگئے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 گھبرائیے مت!

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بغیر ہمّت ہارے آپ بھی خوب خوب انفرادی کوشش کرتے رہئے اور اِس ضِمْن میں اگر کوئی بھی تکلیف پہنچے تو صَبْر کا دامَن ہاتھ سے مَت چھوڑئیے بلکہ آنے والی مصیبت پر ہمیشہ صَحَابِیّات طَیِّبَات  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُنّ   کی ان تکلیفوں اور اَذِیَّتوں کو یاد کر لیجئے جو انہوں نے راہِ خُدا میں بَرْدَاشْت کیں اور کبھی بھی صَبْر کا دامَن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ اِنْ شَآءَ اللہ ان صَحَابِیّات طَیِّبَات  رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُنّ  کے صَدْقے خُدا کا کَرَم ہو گا اور آپ کا ان تکالیف پر صَبْر کرنا آپ کے لیے بَہُت بڑی بھلائی کا سبب ہوگا۔ یاد رکھئے! دِیْنِ اِسْلَام قُربانیوں سے پھیلاہے ، ہم تو


 

 



[1]   معرفة الصحابه ، رقم :  ۴۱۱۲  ، ام الشريك الدوسيه ، ص۳۵۱۸ ، حديث : ۷۹۶۷مفھوما