Book Name:Sahabiyat Aur Deen Ki Khatir Qurbaniyan

نیک سیرت خواتین نے قربانیاں پیش کیں ، آئیے!اسی طرح کا ایک اور واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ

منقول ہے : غزوۂ اُحد کے مَوْقَع پر جب یہ شیطانی اَفواہ پھیلی کہ رسولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شہید ہو گئے ہیں۔ یہ افواہ سُن کر قبیلۂ بنی دِینار کی ایک صحابیہ جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور اپنے گھر سے نِکَل کر میدانِ جنگ کی طرف چل پڑیں ، راستے میں انہیں ان کے باپ ، بھائی اور شوہَر کی شَہادَت کی خَبَر ملی مگر انہوں نے کوئی پَروا نہیں کی اور لوگوں سے یہی پوچھتی رہیں : یہ بتاؤ!میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کیسے ہیں؟ جب انہیں بتایا گیا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! اللہ پاک کے رسول  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر طرح سے بخیریت ہیں تو بھی ان کی تَسَلّی نہ ہوئی اور کہنے لگیں : تم لوگ مجھے ان کی زیارت کرا دو۔ جب لوگوں نے انہیں آپ صَلَّی اللّٰہُعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قریب لے جا کر کھڑا کر دیا اور انہوں نے جَمالِ نبوّت کو دیکھا تو بے اِخْتِیار زبان سے یہ جُملہ نِکَل پڑا : کُلُّ مُصِیْبَةٍ بَعْدَكَ جَلَلٌیعنی آپ کے ہوتے ہوئے ہر مصیبت ہیچ (معمولی) ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صبر و ایثارکی اعلیٰ مثال

     پیارے پیارے اسلامی بھائیو!صَحَابِیّات طَیِّبَات   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُنّ  نے بارگاہِ رِسَالَت  سے دین کی خاطِر  قُربانیوں اور پھر ان پر صَبْر و اِسْتِقَامَت کا جو جذبہ پایا تھا ، یہ انہیں پاک بیبیوں کا حِصّہ تھاکہ وہ راہِ خُدا میں اپنے عزیزوں کی ناک ، کان اور دیگر اَعْضَا وغیرہ کٹی ہوئی لاشوں کو دیکھ کر بھی کمال صَبْر  کا مُظاہَرہ کرتیں۔ چُنَانْچِہ