Book Name:Jannat Ki Sab Say Bari Namat

اے ایمان والو! اللہسے ڈرو اور سیدھی بات کہو ۔ اور پارہ 4 سورۂ آلِ عمران آیت نمبر 175 میں اِرشادِ باری تعالیٰ ہے : ترجمۂ کنز الایمان : اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔

                             امیرِ اہلسنت ، بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہیہ آیتِ کریمہ نقل کرنے کے بعد ترغیب دیتے ہوئے اِرشاد فرماتے ہیں : اے کاش!اِس آیتِ مقدّسہ کے صدقے غفلت کا پردہ چاک ہو جائے اور امّیدِ رحمت کے ساتھ ساتھ ہمیں صحیح معنوں میں خوفِ خدا بھی مُیَسرآ جائے ، دُنیا کی بے ثَباتی کا حقیقی معنوں میں اِحساس ہو جائے ، کاش! کاش !کاش! بُرے خاتِمے کا ڈر دل میں گھرکر جائے ، اپنے پروردگار کی ناراضگیوں کا ہر دم دھڑکالگا رہے ، نَزْع کی سختیوں ، مَوت کی تلخیوں ، اپنے غسلِ میِّت و تکفین و تدفین کی کیفیَّتوں ، قبر کی اندھیریوں اور وَحشتوں ، منکَر و نکیر کے سُوالوں ، قَبْر کے عذابوں ، مَحْشَر کی گرمیوں اور گھبراہٹوں ، پُل صراط کی دَہشتوں ، بارگاہِ الٰہی کی پیشیوں ، میدانِ قِیامت میں چھوٹی چھوٹی باتوں کی بھی پُرسِشوں اور سب کے سامنے عیب (Defect) کھلنے کی رُسوائیوں ، جہنَّم کی خوفناک چِنگھاڑوں ، دوزخ کی ہولناک سزاؤں اور اپنے نازَوں کےپلے بدن کی نَزاکتوں ، جنّت کی عظیم نعمتوں سے محرومیوں وغیرہ وغیرہ کا خوف ہمیں بے چین کرتا رہے اور اے کاش ! یہ خوف ہمارے لئے ہدایت و رحمت کا ذَرِیعہ بن جائے جیسا کہ پارہ9سورۂ اَعرافآیت نمبر 154 میں ارشادِ ربُّ العِباد ہے :

هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ هُمْ لِرَبِّهِمْ یَرْهَبُوْنَ(۱۵۴)   (پ ۹ ، الاعراف : ۱۵۴)

تَرجَمَۂ کنزُالایمان : ہدایت اور رحمت ہے ان کے لئے جو اپنے ربّ سے ڈرتے ہیں۔

خدایا بُرے خاتمے سے بچالے                        گنہگار ہے جاں بَلَب یاالٰہی