Book Name:Tawakkul aur Qana'at

الخ ، ص۲۸۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا! توکُّل دنیا و آخرت دونوں کے لئے مفید  ہے ، آئیے! اس کے مزید دنیوی  و اُخروی  فوائد سنتے ہیں :

توکُّل کے فوائد

(1)توکُّل کرنے والے پریشانیوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ جیساکہحضورداتاگنج بخش   علی ہجویری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہفرماتےہیں : ایک دن میرےمرشدِبرحق نے بَیْتُ الْجِن سےدَمِشقْ جانے کا ارادہ فرمایا ، بارش  کی وجہ سے مجھےکیچڑ میں چلنےمیں  دشواری ہو رہی تھی مگر جب میں نےاپنےمرشدکی طرف دیکھا تو آپ کےکپڑےاورجوتیاں خشک تھیں ، میں نے آپ کی بارگاہ میں عرض کی(اور اس حیرت انگیز واقعے کی حکمت پوچھی : ) ارشادفرمایا : ہاں!جب سے میں نےتوکُّل کی راہ میں اپنے اِرادےکوختم کرکے باطن کو لالچ کے خوف سے محفوظ  (Safe)کیاہے ، اس وقت سے اللہ   پاک نے مجھےکیچڑ سے بچالیا ہے۔ ( کشف المحجوب ، ص۲۵۵) یعنی توکُّل کی برکت سے دُنیوی مصیبتوں سے مجھے آزادی دے دی گئی ہے۔

(2)توکُّل مخلوق کی  مُحتاجی سے بچالیتا ہے بلکہ توکُّل اگر کامل ہوتو لوگ توکُّل کرنے والے کے مُحتاج ہوجاتے ہیں۔   جیسا کہ حضرتِ سَیِّدُنا سلیمان خواص رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے فرمایا : اگر کوئی شخص صدقِ نیت سے  اللہ پاک پر توکُّل کرے ، تو امیر اور غیر امیر سب اس کے محتاج ہوجائیں گے ، لیکن وہ کسی کا محتاج نہیں ہوگا ، کیونکہ اس کا مالک غنی وحمید ہے۔ (منہاج العابدین ، ص۱۰۴)

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہماری کامیابی میں   سب سے بڑا کردار ذہنی  اور قلبی