Book Name:Tawakkul aur Qana'at

وقت اس سے توکُّل ، قناعت کی دولت ملنے کی دُعا مانگتے رہنا چاہیے۔

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے قناعت اور توکُّل سے مُتَعَلِّق سُنا ، قناعت اور توکُّل ایمان میں ترقی ، عمل میں بہتری اور بے شمار دِینی اور دُنیوی فوائد پانے کا سبب ہیں۔

1۔   قناعت اِختیار کرنے والے کو اللہ پاک و رسولِ کریم وصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا حاصل ہوتی ہے۔

2۔   وہ اسباب سے زِیادہ خالقِ اسباب پر نظر رکھتا ہے۔

3۔   قناعت اختیار کرنا اللہ پاک کے نیک بندوں کی عادت ہے۔ قناعت کرنے والے دنیا کے بے شمار غموں اور پریشانیوں سے نجات پا جاتے ہیں ۔

4۔   قناعت بندے کو حرص و لالچ سے بچائے رکھتی ہے۔

5۔   اِنسان کوخواہشات کا پیروکاربننے سے بچا لیتی ہے اور اس کی برکت سے زندگی سکون اور اِطمینان سے بسر ہوتی ہے۔

6۔   اس کی برکت سے اللہ  پاک کی راہ میں خرچ کرنےکا جذبہ ملتا ہے۔

7۔   دل سے دُنیا کی مَحَبَّت ختم کردیتی ہے۔

8۔   قناعت کرنے والا اللہ  پاک اور اس کے مدنی حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں محبوب بنتا ہے۔

9۔   توکُّل  کرنے والے اللہ  پاک کوپیارے ہیں۔

10۔   توکُّل بندۂ  مومن کے دل میں نورِ ایمان کو مزید بڑھا تا ہے ، پریشانیوں اور مصیبتوں میں توکُّل ہی