Book Name:Tawakkul aur Qana'at

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

متوکُّلین کے واقعات

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہم توکُّل کے بارے میں سن رہے ہیں۔ یاد رہے! جسے توکُّل کی نعمت مل جائے وہ بڑا خوش نصیب ہے ، اللہ  پاککے نیک بندے توکُّل کی صفت سے مُتَّصِف ہوتے ہیں۔ آئیے!توکُّل کاجذبہ بڑھانے کے لیے توکُّل کرنے والوں کی دو (2)حکایات سنتے ہیں :

شیطان میراخادم ہے

حضرتِ سیِّدُنا ایوب حَمَّال رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ سے منقول ہے : ہمارے علاقے میں ایک مُتوکّل نوجوان رہتا تھا۔ وہ عبادت ورِیاضت اور توکُّل کے معاملے میں بہت مشہور تھا۔ لوگو ں سے کوئی چیز نہ لیتا۔ جب بھی کھانے کی حاجت ہوتی اپنے سامنے سِکّوں سے بھری ایک تھیلی پاتا۔ اسی طر ح وہ اپنے شب وروز عبادتِ الٰہی میں گزارتا اور اسے غیب سے رزق دیا جاتا۔ ایک دفعہ لوگوں نے اس سے کہا : ’’اے نوجوان!تُو سِکّوں کی وہ تھیلی لینے سے ڈر!ہو سکتا ہے شیطان تجھے دھوکا دے رہا ہو او روہ تھیلی اسی کی طرف سے ہو۔ ‘‘نوجوان نے کہا : ’’میری نظر تو اپنے پاک پروردگار کی رحمت کی طرف ہوتی ہے ، میں اس کے علاوہ کسی سے کوئی چیز نہیں مانگتا ، جب میرا مولیٰ مجھے رِزق عطا فرماتا ہے تو میں قبول کرلیتا ہوں ۔ بالفر ض اگر وہ سِکّوں کی تھیلی میرے دشمن شیطان کی طرف سے ہو تو اس میں میرا کیانقصان بلکہ مجھے فائدہ ہی ہے کہ میرا دشمن میرے لئے مُسَخَّر کردیاگیا ہے ۔ اگر واقعی ایسا ہے تو اللہ پاکاُسے میرا خادم بنائے رکھے۔ اس سے زیادہ اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ میرا سب سے بڑا دشمن خادم بن کر