Book Name:Tawakkul aur Qana'at

عَلَیْہ کی شہزادی مجھ غریب انسان کے گھر نہیں رُک سکتی ۔ دُلہن بولی : میں آپکی مُفلِسی کے باعِث نہیں جارہی بلکہ اس لئے لوٹ کر جارہی ہوں کہ ربِّ کریمپر آپ کا یقین بَہُت کمزور نظر آ رہا ہے ، جبھی تو  کل کیلئے روٹی بچا کر رکھتے ہیں ، مجھے تو اپنے باپ پر حیرت ہے کہ اُنہوں نے آپ کو پاکیزہ خصلت اور صالِح کیسے کہہ د یا! دُولہا یہ سُن کر بَہُت شرمِندہ ہوا اور اُس نے کہا ، : اس کمزوری سے معذرت خواہ ہوں۔ دُلہن نے کہا ، : اپنا عُذرآپ جانیں البتّہ میں ایسے گھر میں نہیں رُک سکتی ، جہاں ایک وَقت کی خوراک جَمع رکھی ہو ، اب یا تو میں رہوں گی یا روٹی ۔ دُولہا نے فوراً جا کر روٹی خیرات کر دی اور ایسی دَروَیش خَصلت انوکھی شہزادی کا شوہر بننے پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔   (روضُ الریاحین ، ص ۱۹۲ ، ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے!مُتوکُّلین کی بھی کیا خوب ادائیں ہوتی ہیں۔ شہزادی ہونے کے باوُجُود ایسا زبردست توکُّل کہ کل کیلئے کھانا بچانا گوارا ہی نہیں ! یہ سب یقینِ کامِل کی بہاریں ہیں کہ جس اللہ پاک نے آج کِھلایا ہے وہ آئندہ کل بھی کِھلانے پر یقیناًقادر ہے۔ چرند ے پرندے وغیرہ کون سا بچا کر رکھتے ہیں ! ایک وقت کا کھا لینے کے بعد دوسرے وقت کیلئے بچا کر رکھنا ان کی فطر ت میں ہی نہیں ۔ مُرغی کا توکُّل مُلا حَظہ ہو ، اس کو پانی دیجئے۔ حسبِ ضَرورت پی چکنے کے بعد پیالے پر پاؤں رکھ کر پانی بہا دے گی۔ گویا یہ مرغی خاموش مُبلِّغہ ہے! اور ہمیں نصیحت کر رہی ہے کہ اے لوگو! برسوں کا جَمع کر لینے کے باوُجُود بھی تمہیں قرارنہیں آتا ! جبکہ میں ایک بار پی لینے کے بعد دوبارہ کیلئے بے فکر ہو جاتی ہوں کہ جس نے ابھی پانی پلایا ہے وہ بعد میں بھی پلا دے گا۔ کاش! ہمیں بھی توکُّل کی نعمت نصیب ہو جائے۔ افسوس !آج کا بے عمل مسلمان توکُّل تودُورفقط ایک  لقمہ