Book Name:Tawakkul aur Qana'at

کے ساتھ طے ہوتے ہیں۔ طے شدہ فالو اپ کے نکات کی فائلز شعبہ فالو اپ کے ذِمَّہ داران  ریجن نگران کے معاونین سے وصول کرتے ہیں ۔ اِس فائلز کو چیک کرنے کے بعد فالو اپ کے سافٹ وئیر میں جس جس ذِمّہ دار کے ذِمّے مَدَنی کام طے ہوا ہے اُس کام کو اُس کے ہدف کے ساتھ انٹر کیا جاتا ہے ، فائل بنا کر متعلقہ ذِمّہ دار کو سینڈ کی جاتی ہےاورطے شدہ کام کا فالو اپ ذِمّہ دار سے وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے۔ جیسے جیسے کام کی کارکردگی اپ ڈیٹ ہوتی ہے  سافٹ وئیر میں بھی اُس کی پَرْسَن ٹیج ساتھ ساتھ انٹر کی جاتی ہے۔ ذِمّہ دار سے کب ، کتنی بار ، کس کس تاریخ کو رابطہ ہوا  ہے اور کیا کیا رپلائی موصول ہوا اِس کا مکمل ریکارڈ “ شعبہ فالو اپ “ کے سافٹ وئیر میں اپ۔ ڈیٹ  کیا جاتا ہے۔ تب تک ذِمّہ دار سے فالو اپ جاری رہتا ہے جب تک  کام مکمل نہیں ہو جاتا۔

                             اِس کے علاوہ مرکزی مجلس شوریٰ و پاکستان انتظامی کابینہ کے تمام اجلاسوں میں مختلف اراکینِ شوریٰ ، نگرانِ مجالس شعبہ جات اور دیگر ذِمّہ داران کے ذِمّے بھی جو کام طے ہوتے ہیں اُنہیں بھی فالو اپ کے سافٹ وئیر کے ریکارڈ میں رکھا جاتا ہے ، اِن ذِمّہ داران سے فالو اپ کرنے کے بعد اِن کی کارکردگی نگرانِ پاکستان کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے جس پر نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ کی طرف سے  جو رہنمائی ملتی ہے وہ دوبارہ ذِمّہ داران کو بھیجی جاتی ہے ، جو نکات نگرانِ پاکستان کی طرف سے کلوز کروائے جاتے ہیں اُنہی کو ہی کلوز کیا جاتا ہے۔ تمام اراکین شوریٰ اور نگرانِ زون کی ہفتہ وار اجتماع اور مَدَنی مذاکرہ کی کارکردگی   بھی شعبہ فالو اپ کے تحت  ہر ذِمّہ دار سے لے کر ہر ہفتہ نگرانِ پاکستان کی بارگاہ میں اِس کی فائل بنا کر پیش کی جاتی ہے۔ دیگر کاموں میں   ایسے جامعات ، مدارس المدینہ اور فیضانِ مدینہ جہاں زمینی پانی خراب ہے وہاں  آر۔ او  پلانٹس   لگوانے  کا کام بھی “ شعبہ فالو اپ “ کے ذمہ ہے۔