Book Name:Tawakkul aur Qana'at

ہوگی۔ آئیے!ترغیب کے لئے “ مَدَنی درس “ کاایک واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ

بُری صحبتوں سے نجات مل گئی

                             پاکستان کےایک اسلامی بھائی کےکردار میں بُری صحبتوں کی وجہ سےاِس قدر بگاڑ پیدا ہو گیا تھا کہ اُنہیں چھوٹوں پر شفقت کا کوئی احساس تھا ، نہ ہی بڑوں کے ادب و احترام کا کوئی خیال ، بات بات پر لڑائی جھگڑا کرنا اُن کا معمول بن چکا تھا حتّٰی کہ اُن کی بُری عادتوں کی وجہ سے گھر والےبھی تنگ آچکےتھے۔ ایک دن “ درسِ فیضانِ سُنّت “ میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ اِس کے بعد وہ درس میں پابندی سے شرکت کرنے لگے ، یوں “ مَدَنی درس “ کی بَرَکت سے انہوں نے اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اور بُری صحبتوں سے پیچھا چھڑا کر عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

شعبہ فالو اپ(Follow up)

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں خدمتِ دین کے108سے زائد شعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے ، جن میں سے ایکشعبہ فالو اَپ(Follow up)بھی ہے جوکابینہ آفس کا ایک ذیلی شعبہ ہے۔ یاد رہے! دعوتِ اسلامی کا تنظیمی سیٹ۔ اپ 6 ریجنز پر مشتمل ہے ، ان ریجنز پر 6 نگران  ریجن ہیں جو اپنے اپنےریجن کا نظام دیکھتے ہیں۔ یہ ریجن نگران اپنے شیڈول کے مطابق پورے ریجن میں مختلف شعبہ جات ، ریجن ، زون اور کابینہ کے اجلاس کرتے ہیں ، جن میں ذِمّہ داران کے ذِمّے مختلف کام اہداف