Ala Hazrat Ki Shayeri Aur Ishq e Rasool

Book Name:Ala Hazrat Ki Shayeri Aur Ishq e Rasool

کا شیڈول ہوتاہے۔

سیرتِ اعلیٰ حضرت کی جھلکیاں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!* اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت 10شوَّالُ الْمُکَرَّم ہفتے کے دن ہوئی۔ *  تقریباً 4 سال کی عمر  میں ناظرہ قرآنِ پاک ختم کرلیا اور اِسی عمر میں خالص عَرَبی زبان میں گفتگو فرمائی ۔ *  تقریباً 6 سال کی عمر میں پہلا بیان فرمایا۔ *  13 سال10 ماہ اور 4 دن کی عمر میں تعلیم مکمل فرمائی ، دستارِ فضیلت ہوئی ، اِسی دن فتویٰ لکھنے کا باقاعدہ آغاز فرمایا اور درس وتدریس(عِلْم کے پیاسوں کو سیراب کرنے) کا بھی آغاز فرمایا۔ * تقریبا ً 19 سال کی عمر میں  سنّتِ نکاح ادا اور شادی شدہ زندگی کی ابتدا ہوئی۔ *  تقریباً23 سال کی عمر میں پہلی بار اور تقریباً51 سال کی عمر میں دوسری بار مکے مدینے کی حاضری کا شرف حاصل ہوا۔ *  تقریبا ً 68سال کی عمر میں آخری وصیتیں لکھوائیں اور بالآخر عِلْم و فن کا یہ عظیم آفتاب 25 صَفَرُ الْمُظَفَّر1340ہجری ، 28 اکتوبر1921 عیسوی کو جُمُعۃُ المبارَک کے دن ٹھیک اذانِ جمعہ کے وقْت تقریباً 68 سال  کی عمر میں غروب ہوگیایعنی آپ کا انتقال ہوگیا۔

(حیاتِ اعلیٰ حضرت ، جہانِ رضا ، سوانحِ امام احمدرضا ، تجلیاتِ امام احمد رضا ، تذکرۂ امام احمد رضا ماخوذاً)

اللہکریم کی اُن پر کروڑوں رحمتیں ہوں ، اللہپاک اُن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت فرمائے۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اِس میں شک نہیں کہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے وقْت کے بہت بڑے عاشقِ رسول تھے۔ جن کی پوری زندگی عشقِ رسول میں گزری۔ آپ گفتگو