Ala Hazrat Ki Shayeri Aur Ishq e Rasool

Book Name:Ala Hazrat Ki Shayeri Aur Ishq e Rasool

ہونے والے مختلف کو رسز وغیرہ کے اِنتظامی کاموں میں خدمات جیسے عظیم مَدَنی کاموں کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نعت خوانی کے  آداب

اے عاشقانِ رسول!آئیے!رسالہ “ تذکرۂ امیرِ اَہلسنت قسط(6)حُقوق العباد کی احتیاطیں “ صفحہ نمبر 18سے نعت خوانی کے چند آداب سُنتے ہیں۔ امیرِ اَہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    فرماتے ہیں : *  بہتر یہی ہے کہ محلے میں بغیر اسپیکر کے نعت خوانی کریں۔ * اپنے ذوق و شوق کی خاطِر محلے والوں کو تکلیفنہ دیجئے۔ * بعض بچوں  کی نیند کچی ہوتی ہے اُن سے معمولی سی آواز بھی برداشت نہیں  ہوتی ، فوراً رونا شروع کردیتے ہیں  جس سے گھر والوں  کو سخت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ *  گھروں  میں  ایسے مریض بھی ہوتے ہیں  جو بے چارے نیند کی گولیاں  کھا کر بستر پر پڑے رہتے ہیں۔ * طَلَبہ کو صبح تعلیم گاہوں  اور دیگر افراد کو کام  پر جانا ہوتاہے۔ *  ایسے میں  اگر محلے کے اندر’’ساؤنڈ سِسٹم‘‘پر زور و شور سے محفل جاری ہو تو مجبوروں  اور مریضوں  کی سخت دل آزاری کا امکان رہتا ہے۔ * اکثر مُرَوَّت میں  یا اجتماع کروانے والے کے دبدبے کے باعث سہم کر چُپ رہتے ہیں۔

( اعلان : )

                             نعت خوانی کے  بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گے ، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد