Ala Hazrat Ki Shayeri Aur Ishq e Rasool

Book Name:Ala Hazrat Ki Shayeri Aur Ishq e Rasool

جل اُٹھتی ہے ، لیکن اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : دنیا میں ایک ایسی آگ بھی ہے جو دوزخ کی آگ سے بچاتی ہے اور وہ آگ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عشق کی آگ ہے۔ اگر یہ آگ دل میں پیدا ہوجائے تو یہی آگ دوزخ کی آگ سے بچالے گی اور یہ بہت ہی سستا سودا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس فیضانِ مدینہ(مدنی مراکز)

                             اے عاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُ لِلّٰہدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تعلیمات پر عمل کے ساتھ آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اللہ پاک کے فَضَل و کَرم سے دعوتِ اسلامی 108 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروف ہے ، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ’’مجلسِ فیضانِ مدینہ (مدنی مراکز)‘‘ بھی ہے۔ جس کا مقصد مَدَنی مراکز فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی کے نظام کو شرعی  اور تنظیمی تقاضوں کے مطابق چلانا ہے۔ اِس مجلس کےتحت سرانجام پانے والے تقریباً تمام کام وَقْف اَملاک سے تَعَلّق رکھتے ہیں اور یہ بات اِس مجلس  کے مزید حسّاس ہونے پر دلالت کرتی ہے ، چنانچہ اِس مجلس میں اچھی اچھی نیتوں سےخدمتِ دین پر مامور اسلامی بھائیوں کے لئے برکات اور بڑے ثواب کی بڑی  اُمّید ہے۔ اس شعبے کےتحت مساجد کا انتظام ، اَئمّۂ کرام کی تربیت و تَقَرُّری ، المدینہ لائبریری کی صورت میں مطالعہ کا ذوق رکھنے والوں کے لئے مناسب مواقع و عمدہ و پُرسُکون ماحول کی فراہمی کی کوشش ، اِس کے عِلاوہ مَدَنی مَراکز فیضانِ مدینہ میں موجود کئی شعبہ جات جیسا کہ عُلَمائے کرام کا شعبہ جامعۃ المدینہ ، حُفَّاظ کا شعبہ مدرسۃ المدینہ ، مَدَنی تربیت گاہ اور مختلف مواقع پر