Book Name:Ala Hazrat Ki Shayeri Aur Ishq e Rasool
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 8اکتوبر2020ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : غور و فکر : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
* اسپیکر کی کان پھاڑ ڈالنے والی آواز پر احتجاج کرنے والوں کیلئے ایسی مثال دینا ہرگز مناسب نہیں ہے کہ’’شادیوں میں بھی لوگ فلمی گیت زور و شور سے چلاتے ہیں ، اُن کو کوئی کیوں منع نہیں کرتا!ہم آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ثنا خوانی کرتے ہیں تو لوگوں کو تکلیف ہونے لگتی ہے۔ ‘‘مَعَاذَاللہ یہ کُھلا بُہتان ہے۔ * کوئی مسلمان خواہ کتنا ہی گناہ گار کیوں نہ ہو اُس کو ہرگز آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ثنا خوانی سے تکلیف نہیں ہوسکتی۔ * شکایت صرف اسپیکر کی آواز سے ہے۔ * جس میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہم نعت خوانی کررہے ہیں اور اُس میں صرف ’’ مزا‘‘لینے کیلئے ساؤنڈ سسٹم لگا رکھا ہے اگر اِس وجہ سے پڑوسی تکلیف پارہے ہیں تو یقیناً پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی خوش نہیں۔ * دو چار محلے والوں سے اجازت لے لینا ہرگزناکافی ہے۔ * دودھ پیتے بچوں ، اُن کی ماؤں اور دردِ سر سے تڑپتے ، بخار میں تپتے اور بستروں پر بے چینی سے لوٹتے مریضوں سے کون اجازت لائے گا؟ ۔ * یہ بھی حقیقت ہے کہ فلمی گانوں کے شور سے بھی لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے مگر ڈر کے مارے صبر کرکے پڑے رہتے ہیں۔ * بہرحال یہ ہم سب کو یاد رکھنا چاہئے کہ حُقوق العباد کامعاملہ حُقوقُ اللہ سے سخت تر ہے ۔ * عبادات میں بھی