Book Name:Bemari kay Faiday
(Charity)کو اپنا معمول بنائیں ، مسلمانوں کی خیر خواہی میں پیش پیش رہیں ، والدین کی خدمت کریں ، اللہ پاک اوربندوں کے حقوق پورے پورے ادا کریں ، صرف و صرف حلال روزی ہی کمائیں ، عِلْمِ دین سیکھیں اورسکھائیں ، مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ کتب و رسائل کا مطالعہ کرتے رہیں ، دن کا اکثر حصّہ فضول گوئی سے بچتے ہوئے خاموشی اختیار کریں اور باوضو رہیں ، محتاجوں اور غریبوں کی امداد کریں ، عاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کریں ، مدنی انعامات کاکارڈ بھریں ، ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں شرکت کریں ، ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں مشغول رہیں ، تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کریں اور قافلوں میں سفر کرتے رہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ ، اللہ پاک کی رحمت سے بیماری کی حالت میں بھی ہماری نیکیوں کا میٹر چلتا رہے گا اور گناہوں سے ہماری حفاظت ہوتی رہے گی۔
(5)پانچویں بات یہ معلوم ہوئی!ہر بیماری میں نماز و روزہ چھوڑنے کی اجازت نہیں ، بلکہ جن پر جماعت سے نماز پڑھنا واجب ہے توکئی بیماریوں میں ان پر جماعت سے نماز پڑھنا بھی واجب رہتی ہے۔
(6)چھٹی اور آخری بات یہ معلوم ہوئی!ہمارے ہاں بسااوقات ذرا سی بیماری میں بیٹھ کرنماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں ، ہر بیمار کو اس کی اجازت بھی نہیں کہ وہ فرض و واجب نمازیں اور فجر کی سُنّتیں بیٹھ کر پڑھے۔ اس کے تفصیلی مسائل جاننے کے لیے “ بہارِ شریعت “ اور رِسالہ “ کُرسی پر نماز پڑھنے کے اَحکام “ کا مطالعہ فرمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اےعاشقانِ رسول!یقیناً اللہ پاک اپنے بندوں سے ماں سےبڑھ کر مَحَبَّت فرمانے والا