Bemari kay Faiday

Book Name:Bemari kay Faiday

مجلسِ  قافلہ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!بیماری باعثِ زحمت نہیں ، باعثِ رحمت ہوتی ہے ، لہٰذا بیماری کو غنیمت جانئے اور ہر حال میںاللہ کریم کی رِضا پر راضی رہنے والی سوچ اپنے اندر بیدار کیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں ہر حال میں صابر و شاکر رہنے کا درس دیتا ہے ، لہٰذا ہم بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے خدمتِ دِین میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 108سے زائد شعبہ جاتقائم ہیں ، اِنہی میں سے ایک “ مجلسِ قافلہ “ بھی ہے۔ اس مجلس کا کام عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے ہر اسلامی بھائی کو زندگی میں ایک ساتھ 12ماہ ، ہر12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر ماہ میں جدول کے مطابق3 دن کے قافلے میں سفرکے لئے تیار کرنا ، سفر کروانااور نیکی کی دعوت دینے والا بنانا ہے۔ اس مجلس کے تحت سُنّتوں کی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کے بے شمار قافلے مختلف ملکوں (Countries) ، شہروں(Cites)  اور گاؤں دیہات(Villages) وغیرہ کی طرف سفر کرتے رہتے ہیں ، عِلْمِ دین اور سُنّتوں کی بہاریں لٹاتے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچاتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہمجلس قافلہ کے تحت کئی مقامات پر دَارُالسُّنَّۃ قائم ہیں جن میں دور و نزدیک سے آنے والے اسلامی بھائی تربیت پاتے اور عاشقانِ رسول کی صحبت میں سُنّتوں کی تربیت پاکر پوری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔ اللہ کریم “ مجلس قافلہ “ کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

یادرکھئے!دعوتِ اسلامی کے قافلے جہاں مختلف دنوں اور تاریخوں پرسفرکرتےہیں ، وہیں بُزرگانِ