Bemari kay Faiday

Book Name:Bemari kay Faiday

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 13اگست2020ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : غور و فکر : 5منٹ ، کل دورانیہ15منٹ

عیادت کرنےکےبقیہ آداب

عِیادت کو جائے اور مرض کی سختی دیکھے تو مریض کے سامنے یہ ظاہر نہ کرے کہ تمہاری حالت خراب ہے اور نہ سر ہلائے جس سے حالت کا خراب ہونا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے سامنے ایسی باتیں کرنی چاہئے جو اس کے دل کو بھلی معلوم ہوں۔ اس کی مزاج پُرسی کرے۔ اس کے سر پر ہاتھ نہ رکھے مگر جبکہ وہ خود اس کی خواہش کرے۔ فاسق کیعِیادت بھی جائز ہے کیونکہ عیادتحُقوقِ اسلام سے ہے اور فاسِق بھی مسلم ہے۔

(بہارِ شریعت ، حصہ ۱۶ ، ۳ / ۵۰۵ ملخّصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

* جہنم کی گرمی سے پناہ کی دعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ جہنم کی گرمی سے پناہ کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :

اللّٰهُمَّ رَبَّ جِبْرَائِيلَ وَمِيْكَائِيْلَ وَرَبَّ اِسْرَافِيْلَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

(نسائی ، کتاب الاستعاذۃ ، الاستعاذۃ  من حر النار ، ص۸۷۵ ، حدیث : ۵۵۲۹)