Bemari kay Faiday

Book Name:Bemari kay Faiday

دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوت ِاسلامی کی ویب سائٹ سے بھی پڑھا جا سکتا ہے ۔

اس رسالے کے مطالعے  کی بَرَکت سے آپ جان سکیں گے ، * نیکی کی دعوت دینے کا شرعی حکم * نیکی کی دعوت دینے کے 13فضائل وفوائد* مساجدکی رونق کاسبب* علاقائی دورے کے نکات * علاقائی دورے کا طریقہ* علاقائی دورے کے آداب* علاقائی دورے سے متعلق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاسوں کے منتخب نکات وغیرہ۔

آئیے! ترغیب کے لئےعلاقائی دورے “ کا ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

مسجد آباد  ہوگئی

شہرِ مُرشِد سے ایک قافلہ  مُلکِ مرشِد کے ایک  شہرکی مسجد میں پہنچا۔ دروازے پر تالالگا ہوا تھا ، دروازہ کھولاتو ہر چیز پر مٹی ہی مٹیتھی ، ایسا معلوم ہوتاتھا جیسےکافی عرصے سےمسجد بندہو ، عاشقانِ رسول نے مل جُل کر صفائی کی ، نمازِ عصر کے بعد علاقائی دورے کے لئے کھیل کے میدان(Play Ground) میں پہنچےاور کھیلنےمیں مشغول نوجوا نوں کونیکی کی دعوت دی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!کئی نوجوان اُسی وقت ان کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہوگئے ، مسجدمیں آکر ان کے ساتھ نماز پڑھنے اورسنّتوں بھرا بیان  سُننےکی سعادت حاصل کی ، انفرادی کوشش سےانہوں نے اُس مسجدکوآبادکرنے کی نِیَّت کرلی۔ یہ منظردیکھ کروہاں موجود ایک بزرگ رو کر کہنے لگے : اَلْحَمْدُلِلّٰہ! آج عاشقانِ رسول اور علاقائی دورےکی بَرَکت سے یہ مسجدآباد ہوگئی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عموماً بعض لوگ جب مسلسل بیماری میں مبتلا رہنے