Book Name:Bemari kay Faiday
شکایت کس سے ہو ؟اللہ(پاک)سے نہ تو شکایت پہلے تھی نہ اب ہے،بندہ کو خدا سے کیسی شکایت! (صَدْرُالشَّریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:)میں نے زندگی بھر کے لئے اس محاورے سے توبہ کر لی ۔ (فتاویٰ امجدیہ ، ۲ / ۳۸۸)
12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”علاقائی دورہ“
اے عاشقانِ رسُول اسلامی بھائیو!معلوم ہوا * اللہ والے بیماری کو اللہ کریم کی رحمت جانتے ہیں ، * اللہ والے بیماری کے سبب پریشان نہیں ہوتے ، * اللہ والے بیماری میں بھی ربِّ کریم کی رضا پر راضی رہتے ہیں ، * اللہ والے بیماری میں بھی اپنے اَعصاب پر قابو رکھتے ہیں ، * اللہ والے بیماری میں بھی بے صبری و ناشکری نہیں کرتے ، * اللہ والے اپنی مصیبت و بیماری کو چھپاتے ہیں ، * اللہ والے بیماری میں بھی شکرِ الٰہی بجالاتے ہیں اور* اللہ والے بیماری میں بھی شکوے شکایات کرنے جیسی بُری عادت سے ہمیشہ دُور ہی رہتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی ان اللہ والوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بیماری میں بھی صبرو شکر سے کام لینے ، ربِّ کریم کی رضا پر راضی رہنے اورہر کسی کو اپنے دُکھڑے سنانے کے بجائےبیماری کی برکتیں لُوٹنے والے بن جائیں۔ اللہ والوں کے نقشِ قدم پر چلنے کا جذبہ پانے اوربیماری کی حقیقی برکتیں لُوٹنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیجئے۔ 12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام “ علاقائی دورہ “ بھی ہے۔
اس مدنی کام کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ’’علاقائی دورہ ‘‘ کا تمام اسلامی بھائی اور با لخصوص تنظیمی ذمہ داران لازمی مطالعہ فرمائیں ، یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کے بستے پر