Book Name:Deeni Tulaba Par Kharch Karna

والدین کیلئے صدقۂ جاریہ

       اَلْغَرَض ! کسی بھی طرح اس کارِخیر(نیکی کے کام)میں تعاون کی ضرورکوشش کرنی چاہئے۔ ان اخراجات میں اپنے مرحوم والدیاوالدہ یا دونوں کے ایصالِ ثواب کی بھی نیت کی جا سکتی ہے ، ماں باپ کے جیتے جی بھی تونیک اولادان کی خدمت کے لیے خرچ کرتی ہی ہے ، اے کاش!کہ ہم ماں باپ کے دُنیاسے جانے کے بعد بھی نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرکے اُن کواِیصالِ ثواب کرنے کی سعادت حاصل کرپائیں۔ یہ صدقۂ جاریہ بھی بنے گا اور اللہ نے چاہا تو دِین کی تقویت کا سبب بھی بنےگا۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین فرما لیجئے کہ ہم ہوں یا نہ ہوں دین کا نظام قیامت تک چلتا رہے گااِنْ شَآءَ اللہ ، یہ ہمارے لیے سعادت کی بات ہے کہ اس میں ہمارا کتنا حصہ شامل ہوتاہے۔ یا ہم دوسروں سے رابطہ کر کے اپنے نامۂ اعمال میں کتنی نیکیاں لکھوا سکتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن   

مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی ایپ کا تعارف

       پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت ای میل اور دیگر ذرائع سے روزانہ سینکڑوں استخارے کئے جاتے ہیں۔ دُکھیاری اُمّت کی غم خواری کے مقدس جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مجلسِ آئی ٹی کی کاوشوں  سے ایک موبائل ایپلی کیشن بنام “ آن لائن روحانی علاج اینڈ استخارہOnline Rohani ilaj & istikharaبھی  لاؤنچ کی گئی ہے۔  اس میں کئی سہولتیں ہیں۔ ٭اس ایپ کے  ذریعے  دنیا بھر سے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں گھر بیٹھے بیماریوں ، پریشانیوں ، گھریلو ناچاقیوں ، بے جا مقدمہ بازیوں سمیت ہر جائز کام کیلئے استخارہ اور کاٹ کروا سکتے ہیں۔ ٭اس ایپ کے ذریعے آپ اورادِعطاریہ بھی منگوا سکتے ہیں۔ ٭اس ایپ میں امیرِ اہلسنّت حضرت ِ علّامہ محمد الیاس عطّار قادِری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مرید بننے کی سہولت بھی ہے۔ ٭اس ایپ کے ذریعے استخارہ ، کاٹ اوراوراد سے متعلق مدنی چینل کے پروگرامز ، آڈیوز اور ویڈیوز بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔  ٭روحانی علاج سے متعلق امیرِ اہلِسنّت کی تحریر کردہ کتب و رسائل اور مختلف زبانوں میں وظائف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ انسٹال(Install) کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

      پیارے پیارےا سلامی بھائیو!بیان کواختتام کی  طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت    اور چندسنتیں اور آداب بیان کرنےکی سعادت  حاصل کرتا ہوں ، تاجدارِ رِسالت ، شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنت نشان ہےجس نےمیری سنّت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نےمجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔ ([1])

سینہ تری  سُنَّت کا مدینہ  بنے آقا                       جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

 



[1]   مشکاۃ ، کتاب الایمان ، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ  ،  ۱ /  ۵۵حدیث :  ۱۷۵