Book Name:Deeni Tulaba Par Kharch Karna

تنظیمی اور اخلاقی تربیت کا نتیجہ ہے کہ جامعۃ المدینہ کے اسلامی بھائی ہر ماہ جدول کے مطابق مدنی قافلوں میں سفرکی سعادت حاصل کرتے ہیں ، جامعۃ المدینہ کے اطراف میں 12 مدنی کاموں کوعام کرنے کے لیے ذمّہ داریاں سنبھالتے  ہیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! جامعۃ المدینہ  کے اساتذہ کرام و طلبۂ کرام اِمامت و خطابت کے فرائض  بھی سرانجام دےرہے ہیں ، جن کی بدولت کثیر مسجدیں آباد ہیں۔ کئی اساتذہ وطلبہ “ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن “ کے ذریعے دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو تعلیمِ قرآن اورعلمِ دِین کی روشنی سے منورکرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ، کئی اساتذہ وطلبہ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی دِینی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

اِسی طرح جامعۃ المدینہ(للبنات)کی مُدرِّسات و طالبات(یعنی پڑھانے والی مَدَنِیَّہ  اسلامی بہنیں اورطالبات) بھی دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے مدنی کاموں میں حصّہ لینے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔ اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت کے تحت اسلامی بہنوں کے 8مدنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ اَللّٰھُمّ زِدْ فَزِدْ ثُمَّ زِد۔ یعنی اے اللہ  بڑھا اور بڑھا پھر بڑھا۔ (فیضانِ سُنّت ، صفحہ۵۸۹ ، ملتقطاً)

عالم نہیں بن سکے تو دوسروں کو بنائیں

       یاد رکھئے!اس میں کوئی شک نہیں کہ عالم بننے کے بڑے فضائل ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں کہ حافظ بننے کے بڑے فضائل ہیں ، یقیناً یہاں ہم میں سے کئی ایسے ہوں گے جن کے دل میں یہ خواہش ہوگی کہ کاش ہم عالم بنتے ، کئی ایسے ہوں گے جو حافظ بننا چاہتےہوں گے۔ ہم اگر عالِم نہ بھی بن پائے تو اب یہ سعادت ہمیں مل سکتی ہے کہ ہم اپنے مال سے مددکرکے کسی کو عالم بنوا دیں۔ ہمت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے جامعات  المدینہ اور مدارس  المدینہ کے جملہ اخراجات کے لیے  بھرپورتعاون کیجئے۔

خودکفالت

       ٭مثلاً اللہ پاک نے وُسْعت دی ہے تومسجد بنوادیجئے ، جامعۃ المدینہ یا مدرسۃ المدینہ بنا کر یا بنوا کر دعوتِ اسلامی کو دے دیجئے۔ ٭اگر یہ نہ ہوسکے تو کسی جامعہ یا مدرسے کا ماہانہ خرچ اپنے ذمہ لے لیجئے۔ ٭یا کسی جامعہ / مدرسے کے یوٹیلٹی بلز(مثلاً بجلی ، گیس وغیرہ)کی ادائیگی اپنے ذِمّے لے لیجئے٭یا کسی جامعہ یا مدرسے کے مدنی عملے(اساتذہ و قاری صاحبان  وغیرہ)کی تنخواہ(Salary)اپنے ذِمّے لے لیجئے٭اگر آپ  سبزیوں کا کاروبارکرتے ہیں تو اپنے قریبی کسی جامعۃ المدینہ یا رہائشی مدرسۃ المدینہ کی سبزیاں وغیرہ اپنے ذِمّے لے لیجئے۔ ٭  گندم یا آٹے کی پیشکش کر دیجئے۔ ٭ اپنے کھیت کی گندم میں سے ایک حصہ مخصوص کر لیں کہ یہ اللہ پاک کی رِضا اورثواب کے لیے  دعوتِ اسلامی کےجامعۃ المدینہ یا مدرسۃ المدینہ کے لیے پیش کروں گا۔ ٭یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ  کسی جامعۃ المدینہ یارہائشی مدرسۃ المدینہ کے راشن مثلاً(گھی ، چاول ، پتی ، دودھ وغیرہ) میں سے جومجھ سے ہوسکا ، اپنی طرف سے پیش کروں گایاکسی کواس کی ترغیب دِلاؤں گا۔