Book Name:Deeni Tulaba Par Kharch Karna

       معلوم ہوا کہ دین کیلئے علما پر خرچ کرنے کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے اور اس کے فوائد بھی زیادہ ہیں۔  انہی فوائد کے پیش ِنظر بعض بزرگوں کے بارے میں آتا ہے کہ وہ کاروبار کرتے اور حاصل ہونے والے منافع میں سے کچھ رقم صرف علما پر خرچ فرماتے تھے کہ اس کے فوائد اور ثمرات عام لوگوں پر خرچ کرنے سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

امام اعظم کا دین کیلئے خرچ کرنا

        خود حضرت سیدنا امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یہی معمول تھا کہ اپنے مال سے کثیر حصہ علمائے کرام کی خدمت میں پیش فرماتے۔ چنانچہ قیس بن ربیع کا بیان ہے کہ امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بغدادسے بہت سا مال خرید کر کُوفہ میں لایا کرتے اور اسے مارکیٹ میں بیچتے تھے ، اس سے جو منافع ہوتا تو آپ اپنے مشائخ کے لئے ضروریاتِ زندگی خرید کر ان کے ہاں پہنچاتے  پھر محدثین کے لئے ان کی ضروریاتِ زندگی خرید کر ان کے گھر پہنچاتے ، ان کے لئے کھانے پینے کی چیزیں ، لباس سلوا کر بھیجا کرتے اور جو رقم باقی بچ جاتی تو آپ علمائے کرام کونقد دے دیا کرتے تا کہ وہ اپنی ضروریات پوری کر سکیں ، ساتھ ہی یہ پیغام بھیجتے میں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں  بھیجا یہ سب اللہ پاک نے آپ کے لئے نفع عطا فرمایا ہے ، لہٰذا اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرو ، میری تجارتی زندگی میں جس قدر منافع ہے ، اس میں آپ کا حصہ ہے ، مجھے تو صرفاللہ پاک نے آپ لوگوں کی خدمت کا سبب بنایا ہے ، اس کارزق میرے ہاتھوں آپ تک پہنچ رہا ہے ۔     (مناقب امام اعظم  ، جز اول   ، ص۲۶۲ ملخصا)

       ایک اور روایت میں آتا ہے کہ امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہجب بھی اپنے لئے یا اپنے گھر والوں کے لئے کپڑا یا کوئی کھانے کی چیز خریدتے تواسی مقدار میں وہ چیز علماء و مشائخ کے لئے بھی خریدتے ۔          (مناقب امام اعظم  ، جز اول   ، ص۲۶۱ ملخصا)

       صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ

      پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کے سینکڑوں جامعات المدینہ ہزاروں علمِ دِین کے پیاسوں کی پیاس  بجھارہے ہیں ، اس وقت اَلْحَمْدُلِلّٰہ ملک و بیرونِ ملک841جامعاتُ المدینہ(للبنین و للبنات)قائم ہوچکے ہیں ، جن میں پڑھنے والوں اورپڑھنےوالیوں کی تعداد تقریباً62131(باسٹھ ہزارایک سواِکتیس)ہے۔

             2000ء سے 2019 ء تک ملک وبیرونِ ملک  تقریباً 4705(چارہزارسات سوپانچ)مدنی علمائے کرام درسِ نظامی مکمل کرچکے ہیں ، جبکہ تقریباً6129(چھ ہزارایک سواُنتیس)مَدَنِیَّہ اسلامی بہنیں درسِ نظامی مکمل کرچکی ہیں اور تقریباً1431(ایک ہزار چارسواِکتیس)اسلامی بہنیں فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے اس اہم ترین شعبے کا سالانہ خرچ اربوں روپے میں ہے ، جس کو پوراکرنے کے لیے  عاشقانِ رسول اپنا حصّہ شامل کرتے ہیں ، اللہ کرے کہ ہم بھی ان کی فہرست میں شامل ہو جائیں ، ہرکوئی اپنی مالی حیثیّت کے مطابق غورکرلے کہ وہ اپنی طرف سے کتناحصہ شامل