Book Name:Deeni Tulaba Par Kharch Karna

کرسکتاہے۔

جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے ساتھ تعاون کی اہمیت

       ابھی ہم نے سنا کہ ہمارے اسلاف دین ِاسلام کیلئے خرچ کرنے کی کیسی کوششیں فرماتے تھے ، اور پھر خاص طور پر دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ یعنی ایسے ادارے کے ساتھ تعاون کرنا جہاں اُمّت کے رہنما یعنی علماء تیار ہوتے ہوں ، یہ گویاایسے ہے جیسے دین کو مضبوط کرنا۔

            دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں جہاں فیضانِ علمِ دین عام ہورہاہے ، وہیں اَلْحَمْدُلِلّٰہ!پڑھنے والوں کے ذریعے بے نمازیوں تک نمازکی دعوت پہنچ رہی ہے ، قرآنِ پاک کی تعلیم سے ناواقف لوگوں میں محبتِ قرآن عام کی جارہی ہے ، قرآن سیکھنے سکھانے کا جذبہ دیا جارہاہے۔ یہ اُمّت کے رہنماکبھی امامت کے مُصلّےکے ذریعے توکبھی منبرکے ذریعے ، کبھی تدریس کے منصب پرفائز رہ کرتوکبھی تصنیف کے میدان میں اپنے قلم کے  ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف ہیں ، ایسے اِدارے کے ساتھ تعاون کرنا گویا اپنے معاشرے میں دینی نظام کی ترقی اور مضبوطی کا ضامن ہے۔ اپنے صدقات ، خیرات ، زکوٰۃ  اورعُشْر وغیرہ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیجئے ۔

       اے عاشقانِ رسول!یادرکھئے!جس طرح عُشر یعنی(فصلوں اورپھلوں وغیرہ)کی زکوٰۃ دی جاتی ہے ، اسی طرح جانوروں کی بھی زکوٰۃ دینی ہوتی ہے۔ کتنی قسم کے جانوروں پر زکوٰۃ واجب ہے؟اور کتنی قسم کے جانوروں پر زکوۃ واجب نہیں ؟جانوروں  کی زکوٰۃکا نصاب کیاہوتاہے؟جانوروں کی زکوٰۃ کے احکام کا خلاصہ ، جانوروں کی زکوٰۃ کس طرح اداکی جائے؟یہ سب کچھ جاننے کے لیے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سے رابطہ کرکے “ جانوروں کی زکوٰۃ “ پمفلٹ حاصل کیجئے اورایسے عاشقانِ رسول تک پہنچائیے جن کے پاس اتنے جانورہیں کہ جن پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے ، اس میں پہنچانے والے کے لیے بھی  نیکی کمانے کا عظیم موقع ہے ، اللہ پاک ہمیں دِینِ اسلام کی سربلندی کے لیے اپنامال اُس کی راہ میں پیش کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

دینی و اخلاقی تربیت

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ کے طلبا و طالبات کی دینی  و اخلاقی تربیت پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ اس  کے لیے نمازِ پنجگانہ کے علاوہ دیگر نوافل مثلاًصلوٰۃ التّوبہ ، تہجّد ، اشراق اور چاشت کی نمازوں کا اہتمام کرنیےکی ترغیب دلائی جاتی ہے مختلف مواقع پر بیانات کا سلسلہ  رکھا جاتا ہے جس میں کبھی والدین کا ادب و احترام کرنے اور حسن سلوک سے پیش آنے  کی ترغیب دی جاتی ہے ، کبھی جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، حسد ، تکبر وغیرہ جیسے باطنی امراض سے نفرت دلائی جاتی ہے۔ اسی طرح ان طلبا وطالبات کی تنظیمی تربیت پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے ، تاکہ دورانِ تعلیم اور درس نظامی سے فارغ ہونے کے بعد طلبا اسلامی بھائی اسلامی بھائیوں میں اور اپنے گھر والوں میں دعوت اسلامی کے طریقۂ کار کے مطابق نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں کامیاب ہوجائیں ، اور  طالبات دیگر اسلامی بہنوں اور اپنے محارم رشتہ داروں میں نیکی کی دعوت عام کرتی رہیں۔