Book Name:2 Mubarak Hastiyan

               اے عاشقانِ رسول!ہم میں سے جوبالخصوص مذہبی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ، دِینی لوگ کہلاتے ہیں ، ایسے لوگوں پر شفقت کریں ، ایک ایک کوپیار و محبت اور نرمی سے سمجھائیں جو نمازنہیں پڑھتے ، دِین کے قریب نہیں آتے ، ان کو مسجد کا راستہ دِکھائیں ، جن کو قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا نہیں آتا ، ان کو قرآنِ کریم پڑھنا سکھائیں ، جوماں باپ کی نافرمانی کرتے ہیں ، ان کو ماں باپ کاادب و احترام سکھائیں ، ان کے بچوں کوجامعۃ المدینہ اورمدرسۃ المدینہ میں داخل کروانے کی کوشش کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

طلبا سے شفقت کیجئے!

               پیارے اسلامی بھائیو!ان واقعات سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ دِینی طلبائے کرام کے ساتھ محبت اور پیار کا برتاؤ کرنا چاہیے۔ یاد رکھئے! دِین کا علم سیکھنے والے طلبہ اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے ہیں۔ ان کی مدد گویا دِین کی مدد ہے۔ ان کے ساتھ شفقت و پیار کرنا اپنے آپ کو دونوں جہاں میں رحمتوں کا مستحق بنانا ہے۔

                             اللہ پاک پارہ30 ، سُوْرۂ وَالضُّحٰی  کی آیت نمبر10 میں ارشاد فرماتا ہے :

وَ اَمَّا السَّآىٕلَ فَلَا تَنْهَرْؕ(۱۰) (پ۳۰ ، الضحی  : ۱۰)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان  : اور منگتا کو نہ جِھڑکو ۔

                             تفسیرصراط الجنان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت ہے : اے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! جب آپ کے درِ دولت پر کوئی سوالی آ کر کچھ مانگے تو اسے کسی بھی صورت