Book Name:Ulama Kay Fazail Aur Tazkira-e-Aala Hazrat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

12دن اور ایک ماہ کے قافلے“

اےعاشقانِ رسول!آپ نے سنا ! امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو علمائے اہلسنت سے کیسی محبت و عقیدت ہے،آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ان کا کس قدر ادب  کرتے اور کس قدر دلنشین انداز میں مسلمانوں کو بھی علمائے حق کی اہمیت سمجھاتے اور ان  کا ادب کرنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی امیرِ اہلسنت کی اس سوچ کو آگے بڑھانے کے لئے دن رات مصروفِ عمل ہے اور قافلوں اور دیگر ذرائع سے علم کی روشنی پھیلانے اور علما کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے،لہٰذا آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ ہوجائیے اور قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سُنّتوں کی دھومیں مچانے کے لئے12،12دن ، ایک،ایک ماہ  اور تین تین دن کے قافلے راہِ خدا میں سفر کرتے رہتے ہیں،خوش نصیب عاشقانِ رسول ان  قافلوں کے مسافر بنتے ہیں اور اس کی خوب خوب برکتیں پاتے ہیں،ان قافِلوں میں سفرکی بَرَکت سے اب تک کئی لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب آچکا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ٭ قافلوں کی بَرَکت سے عِلْم و عمل کا جذبہ بڑھتا ہے۔٭ قافلوں کی بَرَکت سے فرض علوم کے بارے میں آگاہی(Awareness) ملتی ہے۔٭ قافلوں کی بَرَکت سےدرس دینے/سننے کی سعادت ملتی ہے۔٭ قافلوں کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نمازوں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہوتی ہے۔٭ قافلوں کی بَرَکت سے بہت سی سُنّتیں سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭ قافلوں کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار،دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا