Book Name:Ulama Kay Fazail Aur Tazkira-e-Aala Hazrat

اعلیٰ حضرت کی دِینی خدمات

٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے عِلْمِ دِین کے بے شُمارایسےقیمتی موتی عطافرمائے کہ جن سے آج بھی اُمّتِ مُسْلِمَہ ہدایت و رہنمائی حاصل کر رہی ہے۔ ٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی دِینی خدمات ایسی تھیں کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے درس وتدریس (Teaching) کے ذریعے عِلْم کے پیاسوں کو سیراب کیا۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے فیضان سے مالامال کئی عُلَما تیار ہوئے۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے فیضان سے کئی خطیبوں نے منصبِ خطابت کو سنبھالا۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے فیضان سے کئی اساتذۂ  کرام نے منصبِ تدریس کے فرائض سرانجام دے کر علمِ دِین کے چراغ سے جہالت کے اندھیروں کو دُورفرمایا اور آج بھی اَلْحَمْدُلِلّٰہ   یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے کثیر تعداد میں فتاویٰ لکھ کر لوگوں کی دِینی اور علمی اُلجھنیں دُور کیں۔بالخصوص اُردو زبان میں”فتاویٰ رَضَوِیَّہ“ اُمّتِ مُسْلِمَہ کو عطا فرمایاجو30جلدوں،تقریباً بائیس ہزار(22000)صفحات،چھ ہزار آٹھ سو سینتالیس(6847)سُوالات کے جوابات اور دو سو چھ(206) رسائل پر مُشتَمِل ہے۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے مختلف موضوعات پرتقریبا ایک ہزار کتب ورسائل لکھ کر ہماری رہنمائی کا سامان کیا۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے علمی موضُوعات پراِملا کروا کر بھی عِلْم کی بے مثال خدمت فرمائی۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے قرآنِ کریم کا شاندار ترجمہ ”ترجمۂ قرآن کنزالایمان“ کرکے لوگوں کی آنکھیں ٹھنڈی کیں۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہنے فنِّ شاعری میں بھی اپنی خدمات سرانجام دِیں،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے اُرْدُو ، عَرَبی اور فارسی وغیرہ زبانوں میں نعتیں تَحریر فرمائی ہیں۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہکے نعتیہ کلام کےمجموعے کا نام”حدائقِ بخشش“ہے۔ ٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  نے اِس نعتیہ دِیوان میں فَصاحت  و بَلاغَت کے وہ دَریا بَہائے ہیں کہ زمانے کے کئی