Book Name:Ulama Kay Fazail Aur Tazkira-e-Aala Hazrat

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،24اکتوبر2019ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): غوروفکر:5منٹ،

 کل دورانیہ15منٹ

نام رکھنے کے بقیہ آداب اوراس کی برکات

٭عَبْدُالْمُصْطَفیٰ،عَبْدُالنَّبِیاورعَبْدُالرَّسُول نام رکھنا بالکل جائز ہے کہ اس سے شرف ِ نسبت (نسبت سے بَرَکت حاصل کرنا) مقصود ہے۔ عبد کے دو معانی ہیں،بندہ اور غلام،اس لئے یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔غلام محمد،غلام صِدِّیق،غلام فاروق،غلام علی،غلام حُسَیْن وغیرہ نام رکھنا جن میں غلام کی نسبت انبیاء(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام)وصالحین(نیک بندوں)کی طرف کی گئی ہو،بالکل جائزہے۔(بہارِشریعت،حصہ۱۶،ص۲۱۳،ماخوذًا)٭محمدبخش،احمدبخش،پیربخش اور اسی قسم کے دوسرے نام رکھنا جس میں نبی یا ولی کے نام کے ساتھ بخش کا لفظ ملا یا گیا ہو،بالکل جائز ہے۔ (بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ،ص۲۱۴)٭طہٰ،یٰسین نام بھی نہ رکھے جائیں کہ یہ الفاظ مُقَطَّعَاتِ قُرآنیہ میں سے ہیں جن کے معانی معلوم نہیں۔(بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ،ص۲۱۳)٭جو نام برُے ہوں انہیں بدل کر اچھے نام رکھنے چا ہئیں۔(بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ،ص۲۱۳)