Book Name:Ulama Kay Fazail Aur Tazkira-e-Aala Hazrat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭مقبول بندوں میں شامل ہونے  کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بار شیڈول کےمطابق”مقبول بندوں میں شامل ہونےکی دعا“یادکروائی جائےگی۔دُعایہ ہے:

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَامِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِيْنَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِيْنَ

(مسند امام احمد،مسند المکیین،حدیث وفد عبدالقیس عن النبی الخ،۵/۲۹۵،حدیث:۱۵۵۵۴)

ترجمہ:اےاللہ پاک!ہمیں اپنےچُنے ہوئےبندوں میں سےکردےجن کے اَعضاء چمک رہے ہوں گےجو قبول کئے جانے والے گروہ ہیں۔(فیضانِ دعا،ص۳۲۲)

٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مدنی انعامات (

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مَدَنی انعامات کے رِسالے سے آج کی غوروفکر (یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مَدَنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاََ فُلاں فُلاں یا اِتنے مَدَنی انعامات پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔