Book Name:Ulama Kay Fazail Aur Tazkira-e-Aala Hazrat

حاصِل کرنا ہر مسلمان کیلئے ضروری  ہے کہ کہیں شیطان ایمان ضائع نہ  کروادے ۔اس سلسلے میں امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب“اور رسالہ ”برے خاتمے کے اسباب“کا مطالعہ(Study) کرنا نہایت مفید ہے۔بیان کردہ  روایت میں عِلْمِ دین کے ان طَلَبۂ  کرام کےلئے بھی نصیحت  کا سبق موجود  ہےجو معمولی سی مجبوری یا سُستی کے سبب یا تو عِلْمِ دین حاصل ہی نہیں کرتے یا اپنی پڑھائی کی چُھٹّیاں کر لیتے ہیں اور اس بات کی بالکل پروا نہیں کرتے کہ ان کے اس عمل کی وجہ سےا ن کا اپنا کتنا بڑا نقصان ہوتا اور شیطان کتنا خوش ہوتا ہے!اِسی طرح سُنّتوں بھرے اجتِماعات اورسُنّتوں کی تَرْبِیَت کے قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر سے  سُستی کرنے والوں کیلئے بھی اِس روایت میں نصیحت کی بہت سی باتیں موجود ہیں۔اللہ کریم ہمیں ایمان کی حفاظت کی سوچ و فکر اور نیکیوں سے سچی پکی مَحَبَّت نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

عظیم ہیں وہ لوگ

            اےعاشقانِ رسول!بلا شبہ وہ لوگ عظیم ہیں جنہیںاللہ کریم نے علم کی دولت عطا فرمائی اور وہ لوگ بھی خوش قسمت ہیں جنہیںاللہ پاک نے عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع اور جذبہ فراہم کیا اور وہ اس موقع سے پورا پورا فائدہ اُٹھاتے ہوئے عِلْمِ دین حاصل کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔مثلاً کوئی جامعۃ المدینہ میں عالمِ دین بننےکے ذریعے،کوئی مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھ  کر،کوئی سنتوں بھرے اجتماعات،مدنی مذاکروں اور ذہنی آزمائش کے دلچسپ سلسلوں میں شرکت  کے ذریعے،کوئی سُنّتوں