Book Name:Ulama Kay Fazail Aur Tazkira-e-Aala Hazrat

ہے۔٭ قافلوںکی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔٭مساجدکو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے! حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتا ہے تو اللہ پاک اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے،جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں واپس آنے پر خوش ہوتے ہیں۔(ابن ماجہ، کتاب  المساجد الخ،با ب لزوم المساجد الخ،۱/ ۴۳۸، رقم :۸۰۰)

 آئیے! ترغیب کے لئے12 دن کے قافلے کاایک واقعہ سُنئے،چنانچہ

دوسری منزِل سے بچّہ گر پڑا!

ایک اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کے ساتھ12دن کے قافِلے میں سفر پر تھے۔ اِسی دَوران ان کا دو سالہ بچہ عمارت کی دوسری منزِل(Second floor)سے گر پڑا۔ مَحَلّے والے گھبرا کر دوڑ پڑے کہ اتنی بُلندی پر سے گرنے والا بچّہ کہاں زندہ بچے گا ۔ مگر لوگوں کی حیرت کی اُس وَقت انتِہا نہ رہی جب دیکھا کہ وہ  بچہ روتا ہوا صحیح سلامت کھڑا ہو گیا ہے! جب بچے کے ابّو قافِلے سے لوٹ کر گھر آئے اور اپنے بچے کو بالکل ٹھیک ٹھاک پایا تواللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ ان کا یہ ذہن بنا کہ یہ سب قافِلے کی بَرَکت ہے جو ایسا زندہ کرشمہ دیکھنے کو ملا۔ چُنانچِہ انہوں نے اُسی وَقت یہ نِیَّت کی کہ اِنْ شَآءَاللہ12 ماہ میں 12 دن کیلئے قافِلے میں سفر کروں گا۔

مجلس قافلہ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!راہِ خدا کے مسافِر وں کی تو کیا بات ہے!اللہ کریم کی رَحمتیں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑتیں۔اللہ پاک کی قدرت بَہُت ہی عظیم ہے۔ دوسری منزل سے گرنے والے بچّے کایوں سلامت رہ جانا یقینا کرشمۂ قدرت ہے۔لہٰذا آپ  بھی12 دن اورایک ماہ کے قافلوں