Book Name:Ulama Kay Fazail Aur Tazkira-e-Aala Hazrat

میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے اور علمِ دین کی روشنی کو پھیلانے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش107شعبہ جات میں نیکی کی دھومیں مچانے میں  مصروفِ عمل ہے،انہیں میں سے ایک شعبہ ’’مجلس قافلہ “بھی ہے۔اس مجلس کا کام عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے ہر اسلامی بھائی کو زندگی میں ایک ساتھ 12ماہ،ہر12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر ماہ میں جدول کے مطابق3 دن کے قافلے میں سفرکے لئے تیار کرنا،سفر کروانااور نیکی کی دعوت دینے والا بنانا ہے۔ اس مجلس کے تحت سُنّتوں کی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کے بے شمار قافلے مختلف ملکوں (Countries)، شہروں(Cites)  اور گاؤں دیہات(Villages) وغیرہ کی طرف سفر کرتے رہتے ہیں، عِلْمِ دین اور سُنّتوں کی بہاریں لٹاتے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچاتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہمجلس قافلہ کے تحت کئی مقامات پر دَارُالسُّنَّۃ قائم ہیں جن میں دور و نزدیک سے آنے والے اسلامی بھائی تربیت پاتے اور عاشقانِ رسول کی صحبت میں سُنّتوں کی تربیت پاکر پوری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔ اللہ کریم”مجلس قافلہ“کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اے عاشقانِ اولیا !صَفَرُ الْمُظَفَّر کا مبارک مہینا ہمارے درمیان اپنی برکتیں لٹارہا ہے،یہ وہ عظیمُ الشان مہینا ہے جس کی25 تاریخ  کو امامِ عشق  ومَحَبَّت اور زبردست عالمِ دین اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت  مولانا شاہ  امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا عرس مبارک عاشقانِ اعلیٰ حضرت انتہائی ادب کےساتھ مناتے ہیں۔آئیے!اسی مناسبت سےہم بھی امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کامختصرتعارف اور ان