Book Name:Ham Q Nahi Badltay

یہاں مَوجُودتیرے بندوں کوگواہ بناکرتیری طرف رُجُوع کرتاہوں،اپنے تمام گُناہوں اور زِیادتیوں پر نادِم ہوکر توبہ کرتا ہوں۔اے میرے خالق!اگر تُومجھے دُنیامیں کچھ مُدّت اور باقی رکھنا چاہتا ہے تو مجھے دائمی اِطاعت وفرمانبرداری کی راہ پر چلا دےاور اگر مجھے موت دے کر اپنی طر ف بُلانا چاہتا ہے تو مجھ پر کرم کر دے اور اپنےکرم سے میرے گُناہوں کو بخش دے۔“بادشاہ اسی طرح مصروفِ اِلْتِجا رہا اور اس کا دَرْد بڑھتا گیا، پھر اس نے ان کلمات کی تکرار شُروع کر دی:اللہ کی قسم! موت،اللہکی قسم !موت۔ بس یہی کلمات اس کی زبان پر جاری تھےکہ اس کی  رُوح پروازکر گئی۔(موسوعۃابن ابی الدنیا، قصرالامل، ۳/۳۶۱، رقم :۲۷۱،عیون الحکایات،الحکایۃ الثالثۃوالسبعون ۔۔الخ،ص ۴۰۴ ملخصاً)

خُدایا بُرے خاتمے سے بچانا                                    پڑھوں کلمہ جب نکلے دم یاالٰہی

گناہوں کی عادت بڑھی جارہی ہے                            کرم یا الٰہی کرم یاالٰہی

 (وسائل ِبخشش مرمم ،ص۱۱۰،۱۱۱)

پہلاسبب لمبی امیدیں

       پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہماری اصلاح میں سب سےپہلی اور بڑی رکاوٹ لمبی اُمیدیں ہیں،کیونکہ٭لمبی اُمیدیں انسان کو گناہوں کےگہرے گڑھے میں دھکیل  دیتی ہیں ٭ لمبی اُمیدیں خواہشات کادروازہ کھولتی ہیں،٭ لمبی اُمیدیں کی آفت انسا ن  کو دُنیا و آخرت میں کئی طرح  کی مصیبتوں میں مبُتلاکردیتی ہے،نفس و شیطان اسے توبہ کی اُمید دِلاکر  اپنےجال میں پھنسا لیتےہیں۔٭ لمبی اُمیدیں انسان  کودنیاوی  لَذَّتوں میں بَدمَسْت کردیتی ہیں۔٭ لمبی اُمیدیں انسان کوقبر کی وحشتوں سے غافل  کردیتی ہیں۔٭ لمبی اُمیدیں انسان کو گناہوں  پردلیرکر دیتی ہیں ۔ ٭ لمبی اُمیدیں انسان کی اصلاح میں  رکاوٹ بنتی ہیں۔٭ لمبی اُمیدیں انسان کو موت کی تیاری سے بے پرواہ