Book Name:Ham Q Nahi Badltay

فرمایاہے،اس پرعمل پیرا ہوکرہم اپنی اورساری دُنیاکےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کاعظیم جذبہ پاسکتےہیں۔یہ مدنی انعامات کاتحفہ ہمارے اَسلاف کی یادتازہ کرتاہے۔اس کےذریعےہم خوداِحتسابی کرکےاپنی اصلاح کا جذبہ پاسکتےہیں،تنہائی میں مدنی انعامات کےرسالےکوکھول کراس میں درج شدہ سُوالات  کےجوابات میں خودہی’’ہاں‘‘یا ’’نا ‘‘ کے ذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لےسکتے ہیں۔گویایہ مدنی انعامات ہمیں روزانہ اپنی ہی لگائی ہوئی خود اِحتسابی کی عدالت میں حاضرکر کےاپنےہی ضمیر سےفیصلہ کروانےاور اپنی  اصلاح کاسامان مہیاکرنے میں مدد فراہم کرتےہیں ۔یہ مدنی انعامات جنت میں لےجانےوالےاورجہنم سےبچانےوالےاعمال کامجموعہ ہیں۔بُزرگان ِ دین بھی خوداِحتسابی کرتے اوربلندیٔ درجات کااہتمام فرماتے۔(جنت کی تیاری ،۴۰)

12مَدَنی کاموں میں  سے ایک  مَدَنی کام ’’مدنی انعامات‘‘

       اپنےاعمال کامحاسبہ کرنےکی عادت بنانے،نیکیاں کرنے،گناہوں سےبچنےاور اپنی اصلاح کا جذبہ پانےکےلئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہو جائیے اور اپنی مصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت نکال کر ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے سے مُرادجہاں ہم رہتے ہیں،وہاں کی قریبی مسجدیااگرقریب کوئی مسجد نہ ہوتوکسی مخصوص مقام پرہونے والے مختلف مدنی کاموں مثلاً صدائے مدینہ،مسجد درس،مدرسۃ المدینہ بالغان وغیرہ میں ضرورشرکت کی سعادت حاصل کریں،ہم دنیاوی طورپرجس بھی شعبے سے وابستہ ہوں،جیسی ہی کاروباری مصروفیت ہو،عموماًنمازِ فجرکے وقت  ہم مسجدمیں نمازِ باجماعت کے لیے حاضرہوسکتے ہیں،صدائے مدینہ لگانے(یعنی لوگوں کو نمازِ فجرکے لیے جگانے) کی سعادت پاسکتے ہیں،بعدِ فجرمدنی حلقے اورمدرسۃ المدینہ بالغان میں