Book Name:Ham Q Nahi Badltay

دیکھنےکےبعد ہی کوئی قدم اٹھاتے ہیں، مگرکسی سےدوستی کرتے اور اس  کی صحبت اختیار کرتے وقت اس بات کا ذرابھی خیال نہیں  کرتےکہ وہ ہمارےحق میں فائدےمندثابت ہوگا بھی یانہیں۔بہرحال کسی کو دوست بنانے سے پہلے112مرتبہ غورکرلیناچاہئے کہ اس کے عقائد و اعمال کیسے ہیں تاکہ بعد میں کسی قسم کا پچھتاوا نہ ہو۔

 ہمارےپیارےپیارےآقا،مکی مدنی مُصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمان ہے:اَلْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيْلِهِ فَلْيَنْظُرْ اَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِطُیعنی آدمی اپنےدوست کےدِین پر ہوتاہےاُسےیہ دیکھناچاہئےکہ کس سےدوستی کرتا ہے۔(مُسند امام احمد، ۳/۱۶۸، حدیث:۸۰۳۴)

اےعاشقانِ رسول!ہمیں  چاہئےکہ  نیک اورسُلجھےہوئےلوگوں کی صحبت اختیارکریں، کیونکہ مشہور ہے کہ اگر تِل کو گُلاب کے پُھول میں رکھ دیا جائےتو اُس کی صُحبت میں رہ کرتِل  گُلابی ہو جاتا ہے، اسی طرح عاشقانِ رسول کی مدنی تحريك دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنےوالا،اللہ پاک اورنبیِ کریم،رسولِ عظیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مہربانی سے بےوَقعت پتھر بھی”اَنْمول ہیرا“بن کر خُوب جگمگاتا ہے۔

اصلاح ِاُمّت اور دعوتِ اسلامی کاکردار

اَمیرِاہلسنّت،حضرت علّامہ مولانامحمدالیاس عطّارقادِرِی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےلوگوں کی اِصلاح کی جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے  دعوتِ اسلامی کی بنیادرکھی اور آپ نےنیکی کی دعوت عام کرنے اور مُعاشرےکی اِصلاح کےلئےخودقافلوں میں سفرکرکےاس کی اہمیت(Importance) اورضرورت کو اُجاگرکیا اور اس کارِ خیر کو خُوش اُسلوبی سےانجام دینے کے لئے ایسے ہزاروں مُبلغین تیارکیےجوغیر مسلموں کو ایمان کی دعوت دینے،فاسِقوں کومتقی بنانے،غافِلوں کوخوابِ غفلت سے جگانے،جہالت