Book Name:Ham Q Nahi Badltay

کردیتی ہیں۔٭ لمبی اُمیدیں میں مبتلاہوکرانسان طرح طرح کےگناہوں میں ملوث ہوجاتا ہے۔جیساکہ بیان کردہ واقعے  میں بادشاہ لمبی امیدوں اور دیر تک زندہ رہنےکی آفت میں مبتلا ہوکر پُررونق محلات کی تعمیرات اورکھیل کُودکےآلات میں مشغول ہوا،دوستوں  کی بے فائدہ صحبت اور خادِموں کی خُوشامدانہ خدمت کےنَشےمیں  قبرکی تنہائی  کوبُھول گیا،لیکن جیسےہی اس کےدل سےلمبی اُمیدوں کی آگ ختم ہوئی ،غفلت کا اندھیرا دُور ہوا تو  وہ بادشاہ گُناہوں سے بیزار اور اس کا دل دُنیا سے اُچاٹ ہواتو اس نے فوراً بارگاہِ الٰہی میں توبہ کی۔لمبی اُمیدوں کےمُتعلِّق اللہکریم پارہ 14سُوْرَۃُ الْحِجْر کی آیت نمبر 3میں ارشاد فرماتا ہے:

ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ(۳)            

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:انہیں چھوڑو کہ کھائیں اور بَرتیں اور اُمید انہیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں۔

       حضرتِ علامہ مولاناسَیِّدمحمدنعیمُ الدِّین مُرادآبادیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاس آیتِ مُبارَکہ کےتحت فرماتےہیں: اس میں تنبیہ ہےکہ لمبی اُمیدوں میں گرفتار ہونا اور لذّاتِ دُنیا کی طلب میں غرق ہو جانا، ایماندارکی شان نہیں ۔ حضرت علی مُرتضٰیرَضِیَ اللہُ عَنْہُنے فرمایا:لمبی اُمیدیں آخرت کوبُھلاتی ہیں اور خواہشات  کا اِتّباع،حق سے روکتاہے ۔لمبی امید کسےکہتےہیں؟لمبی امیدوں سےکیا مراد ہے؟ آئیے !  سنتے ہیں :چنانچہ

لمبی اُمیدسے کیا مراد ہے ؟

جن چیزوں کاحاصل کرنابہت مُشکل ہو،ان  کو حاصل کرنےکےلیےلمبی اُمیدیں باندھ کر زِندگی کےقیمتی لمحات ضائع کرنا، لمبی اُمیدکہلاتاہے۔(فیض القدیر،حرف الھمزۃ،۱/۲۷۷، حدیث :۲۹۴)

       یادرکھئے!لمبی امیدشیطان کا ایک ہتھیارہے،تفسیر ِصراطُ الْجِنَان میں ہےکہ (شیطان مردود)