Book Name:Ham Q Nahi Badltay

کےاندھیرے کاخاتمہ کرکے عِلم و مَعرِفَت  کانورپھیلانے میں مصروف ہیں اور مسلمانوں  کو یہ مدنی مقصد اپنانےکی ترغیب دلارہے ہیں کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ آپ نے دعوتِ اسلامی کو اپنی ذات تک محدود نہ رکھا بلکہنیکی کی دعوت عام کرنے کاجذبہ، مدنی کاموں کی دُھن رکھنے والے،اپنی جان ومال کی قُربانی دینے والےمبلغین کواپنی نگاہِ فیض سے ایسا نوازاکہ اِنہیں مرکزی مجلس شوریٰ کی لڑی میں پرویااوردعوتِ اسلامی کا نظام مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تحت کردیا۔ مُعاشرے  کو جس جس  میدان میں اِصلاح کی  ضرورت پیش آتی گئی،شعبہ جات بنتے چلے گئے۔اس سلسلے میں ٭اشاعت ِعلم کےلئےعظیمُ الشان دِینی درسگاہیں،جامعاتُ المدینہ(للبنین و للبنات) اوردِینی و دُنیوی تعلیم سےآراستہ دارُالمدینہ،٭حفظِ قرآن میں مصروف مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات)، ٭مسجدبھروتحریک کےساتھ ساتھ مسجدبناؤتحریک کےلیےمجلس خدام المساجد والمدارس کاقِیام، ٭اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہجیسا علمی  و تحقیقی  شعبہ،٭مکتبۃ المدینہ  جیسااہلِ سُنّت کابہترین اِشاعتی ادارہ، ٭مُعاشرے کے مختلف طبقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےدلچسپ  اور معلوماتی مضامین پر مشتمل ماہنامہ فیضان ِ مدینہ٭لوگوں کے روز مرّہ  پیش آنے والے مسائل  کے شرعی  حل  کے  لئے  دارُالافتاء اہلسنّت کا قیام  سرِفہرست ہے۔ جبکہ میڈیا کےاس دَور میں عالَمِ اسلام کا 100فیصد گناہوں سے پاک اسلامی  چینل” مدنی چینل “توگھر گھرپہنچ کراِس اندازسے نیکی کی دعوت عام کررہاہےکہ ا س کو ایک سیکنڈ دیکھنے والا بھی  اسکی برکتوں سے محروم نہیں رہتا،چاہےوہ بچہ ہویا بڑا، مردہویاعورت،گویاکہ ہر ایک مدنی چینل کی  برکتوں سے علمِ دِین حاصل کررہاہے۔

       اگرہم بھی بُری عادتوں سےپیچھا چُھڑاکراپنی اصلاح کرناچاہتےہیں توہاتھوں ہاتھ اس مَدَنی ماحول سےوابستہ ہوکرعملی طورپردعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ