Book Name:Ham Q Nahi Badltay

مگرافسوس!یہ سب جاننےکےباوجودہم عبادتِ خداوندی سےدُوراوربندوں کےحقوق کی ادائیگی سے بےپرواہوکر جھوٹ، غیبت، چغلی ،دھوکا دہی ، دنیا کی محبت میں بد مست اورآخرت کی تیاری سے غافل ہیں اوراپنےآپ کوبدلنےکی کوشش   نہیں کرتے،ویسے تو انسان کی اصلاح میں بہت سی چیزیں  رکاوٹ ہوتی  ہیں،لیکن آج کےبیان میں(3)اہم وجوہات(1)لمبی اُمیدیں(2) خود اِحتسابی(محاسَبۂ  نفس) کانہ ہونایعنی اپنے اعمال کا جائزہ نہ لینااور(3) بُری صحبت کےمتعلق  کچھ باتیں اورآخرمیں اپنی اِصلاح کاطریقہ اوراصلاح  ِاُمّت میں دعوتِ اسلامی کےکردارکےبارےمیں بھی سُنیں گے،اےکاش کہ ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ سننا نصیب ہوجائے ۔

       آئیے! سب سے پہلےایک واقعہ سنتے ہیں :چنانچہ  

لمبی اُمیدکے خاتمے کا انعام

بَصرہ کےایک بادشاہ نے باد شاہت  کو خَیر بادکہہ کر زُہدوتَقویٰ کی راہ اِختیارکی،لیکن دوبارہ سلطنت و حکومت کی طرف مائل ہوا اور  عیش وعشرت میں باقی زِندگی  بسرکرنے کی ٹھان لی۔اس نےایک شاندار محل بنوایا،جس  میں اَعلیٰ قسم کےقالین بچھوائے اور ہر طرح کے سازوسامان سے اس عظیم ُالشَّان محل کو آراستہ کرایااور ایک کمرہ مہمانوں کے لئے خاص کر دیا،وہاں عُمدہ بستر بچھائے جاتے،وہاں  طرح طرح کے کھانےچُنےجاتے۔وہ بادشاہ لوگوں کو بُلاتا ،عظیم ُ الشَّان محل اوربادشاہ کی شان وشوکت  دیکھ کرلوگ  خُوب تعریف کرتے ۔یہ سلسلہ کافی عرصہ تک چلتا رہا، بادشاہ دُنیا کی رنگینیوں میں گُم ہو چکا تھا،اس کے اس عظیمُ الشَّان محل میں ہرطرح کےگانے باجےاور عیش وعشرت کاسامان موجود تھا۔وہ ہروَقْت دُنیوی لذّتوں میں مگن رہتا۔ ان مَشاغل نے اسےطُولِ اَمَل یعنی لمبی اُمید کےتباہ کُن باطنی مرض میں مبُتلا کردیا۔