Book Name:Ham Q Nahi Badltay

کے پاس نہ بیٹھنا، ہاں! دین اور صراطِ مستقیم کی دعوت دینے کی خاطران کے ساتھ بیٹھنے میں حرج نہیں۔(امام اعظم کی وصیتیں،ص۲۰)٭حضرت مالک بن دینار رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔(کشف المحجوب ، باب الصحبۃ ومایتعلق بہا ، ص۳۷۴)٭دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہداشت اور سنتوں کی محافظت کا جذبہ لئے ہوئے سوئے مدینہ رواں دواں ہے، لہٰذادعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا سعادتِ دارین ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۲)

          طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دوکتب”بہارِشریعت“حِصّہ16(312 صفحات )اور120صفحات پرمشتمل کتاب”سُنتیں اور آداب“ھدِيَّةً طلب کیجئے اور اس کامطالعہ فرمائیےسنتوں کی تربِیَت کاایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا  سفر بھی ہے۔

سیکھنے سنّتیں  قافلے میں چلو                        لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتہ وار سنّتوں بھرے بیان کا موضوع ہوگا”قیامت کی علامات“ جس میں  ہم قرآن و حدیث کی روشنی میں قِیامت کی  چند علامات کے بارے میں سنیں گے۔ نیز ہمیں ان علامتوں کو دیکھ کر کیا کرنا چاہیے؟اس بارے میں بھی کچھ باتیں بیان کی جائیں گی۔ لہٰذا ! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خودآنےکی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے: اِنْ شَآءَ اللہ