Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

کررہے ہواور وہ کونسی فضیلت ہے جس پر تُم اس کا شکر کر رہے ہو؟ وہ شخص کہنے لگا:کیا تُو دیکھتا نہیں کہ میرے ربّ نے میرے ساتھ کیا مُعاملہ فرمایا؟میں نے کہا:کیوں نہیں،میں سب دیکھ چکاہوں۔پھر وہ کہنے لگا:دیکھو!اگراللہ پاک چاہتا تو مجھ پر آسمان سے آگ برسا دیتا جو مجھے جلاکر راکھ کر دیتی،اگر وہ پَرْوَرْدْگا ر چاہتا تو پہاڑوں کوحکم دیتا اور وہ مجھے تباہ وبر باد کر ڈالتے،اگر اللہ  چاہتا تو سمندر کو حکم فرماتا  جو مجھے غرق کردیتا، اگر اللہ  چاہتا تو زمین کو حکم فرماتا تو وہ مجھے اپنے اندر دھنسا دیتی۔ لیکن دیکھو،اللہ پاک نے مجھے ان تمام مصیبتوں سے محفوظ رکھا، پھر میں اپنے رَبّ کا شکر کیوں نہ ادا کروں؟اس کی حمد کیوں نہ کروں؟اوراس پاک پَرْوَرْدْگا ر سے مَحَبَّت کیوں نہ کروں؟(عیون الحکایات،ص۹۴ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نعمتوں کا طویل سلسلہ

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! غور کیجئے! ہاتھ، پاؤں اور آنکھیں انسانی جسم کے اہم اعضا (Important Parts of  body)میں شمار ہوتے ہیں ، ان تینوں میں سے کوئی ایک بھی کم ہو جائے تو زندگی سے ٹھیک طرح لطف اندوز ہونا بہت سوں کے لیے ممکن نہیں رہتا، ایسی حالت میں شکر تو کیا شکوہ سےبھی اگر گریز کر لیا جائے تو ہمارے لیے بہت بڑی سعادت ہو، لیکن اللہوالوں کے معمولات دیکھئے، ابھی ہم نے سنا کہ وہ بزرگ بیماری کی وجہ سے اپنے ہاتھ، پاؤں اور آنکھوں سے محروم ہو گئے تھے مگر پھر بھی شکوہ شکایت تو دور کی بات ہے اللہپاک کے شکر سے اپنی زبان تر رکھے ہوئے تھے۔ اور اس کی وجہ بیان کرتےہوئے گویا انہوں نے ہمیں سکھا دیا کہ اگر اس بے نیاز رب نے مجھ سے ہاتھ، پاؤں اور آنکھوں کی صورت میں اپنی کچھ نعمتیں واپس لے بھی لیں تو کیا ہوا؟ میرا بقیہ جسم تو سلامت ہے یہ بھی تو