Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

بَیان سُننےکی نیّتیں:

      موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! آج کے بیان کا موضوع ہےاللہکی نعمتوں کی قدر کیجئے“آج ایک تعداد ہے جو اس دنیا میں اللہپاک کی دی ہوئی کثیر نعمتیں استعمال کرتی ہے،کتنی نعمتیں استعمال کرتی ہےیہ تو کوئی بھی شمار نہیں کرسکتا، لیکن ان نعمتوں کی قدر کرنے والیاں  اور شکر کرنے  والیاں شاید بہت کم ہیں۔ ایک نعمت بھی اگر چلی جائے تو بعض اوقات شکوہ شکایت اور دیگر نعمتوں کی ناقدری کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، ہمیں اپنی سوچ کو کیسا رکھنا چاہیے اور کس طرح سےصبر و شکر کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، آج ہم اس بارے میں مدنی پھول سنیں گی ۔ اللہکرے کہ سارا بیان اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ سننے کی سعادت مل جائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم